پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


 

پی ایس ایل

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کا نواں میچ دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کا بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل تک ملتان سلطانز نے دو اورز کے اختتام پر بنا کسی نقصان کے 15 رنز بنائے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں کراچی کنگز دو میچ کھیل چکی ہے جس میں اس نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف لیگ کے افتتاحی میچ میں سات وکٹس سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کراچی کنگز نے اپنا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ وکٹوں سے فاتح قرار پائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سیزن میں پہلا میچ جیتنے کا گلیڈی ایٹرز کا خواب آج بھی پورا نہ ہو سکا

پی ایس ایل: ‘ہدف بڑا ضرور تھا مگر اسلام آباد یونائیٹڈ نے تو میچ پہلے چھ اوورز میں ہی جیت لیا تھا‘

پی ایس ایل 6: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز کی جیت

پی ایس ایل

ملتان سلطانز نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں جس میں اسے دو میں ناکامی جبکہ ایک کامیابی حاصل ہوئی۔ ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی سے ہار کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انھوں نے لاہور قلندرز کے خلاف گذشتہ روز کے میچ میں سات وکٹس سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم کے علاوہ بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور احسن اقبال شامل ہیں۔

جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان کے ساتھ کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھ ویٹ، سہیل خان، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی کھیل رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32473 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp