ناسا کے پرسیویرینس روور کے کیمروں سے مریخ کی سطح کی پہلی جھلکیاں


ناسا کا پرسیویرینس روور 18 فروری کو سات ماہ کے سفر کے بعد مریخ پر اترا تھا۔

اس وقت سے اب تک اس نے اپنے گردو نواہ کی کچھ حیران کن تصاویر بھیجی ہیں۔ یہ روور اس وقت مریخ کے جزیرو کریٹر یا گڑھے میں موجود ہے جو تقریباً 50 کلومیٹر چوڑا ہے۔

First image taken from the High Resolution Imaging Experiment camera aboard Nasa's Perseverance Rover on the surface of Mars (19 February 2021)

Nasa/JPL-Caltech/MSSS
زمین پر موجود انتہائی حساس دوربین کی مدد سے لی گئی اس تصویر میں پرسیویرینس کے مختلف حصوں کو مریخ کی سطح پر دیکھا جاسکتا ہے

Colour image of Mars taken by the Hazard Cameras on the underside of Nasa's Perseverance Mars rover

Nasa/JPL-Caltech
یہ وہ پہلی رنگین تصویر ہے جو مریخ کی سطح پر اترنے کے بعد پرسیویرینس سے موصول ہوئی

Enhanced colour image of the rover taken by the Mars Reconnaissance Orbiter high above the planet

Nasa/JPL-Caltech/UArizona
چھ روز بعد لی گئی اس تصویر میں پرسیویرینس (سفید رنگ میں) اور اس کے گرد لینڈنگ کے دوران پڑنے والے نشان نظر آ رہے ہیں
Image of Mars rover and planet surface using its onboard Left Navigation Camera (Navcam), 1 March 2021

Nasa/JPL-Caltech
پرسیویرینس پر کئی ایسے جدید آلات نصب ہیں جن کی مدد سے وہ مریخ کے جغرافیے، ماحول اور درجہ حرارت کے بارے میں معلومات اکٹھی کر سکتا ہے

Nasa's Perseverance Mars rover deck (20 February 2021)

Nasa/JPL-Caltech
پرسیویرینس کے کرین نما بازو پر نصب یہ آلہ PIXL کہلاتا ہے۔ اس کی مدد سے روور مریخ کی سطح پر موجود کیمیائی اجزا کا مشاہدہ کر سکتا ہے

Mars surface captured by onboard Right Navigation Camera (Navcam), 1 March 2021

Nasa/JPL-Caltech
PIXL میں ایک کیمرہ بھی شامل ہے جو مریخ کی سطح کی ہائی ریزولوشن تصاویر بھی بنا سکتا ہے

A panorama, taken on 21 February, by Mastcam-Z

Nasa/JPL-Caltech/ASU/MSSS
یہ تصویر ناسا کے سائنسدانوں نے روور پر لگے ماسٹ کیم-زی کی مدد سے کھینچی گئی 142 تصاویر کو جوڑ کر بنائی ہے جس میں روور کے ارد گرد 360 ڈگری کا منظر دیکھا جا سکتا ہے
This wind-carved rock seen in first 360-degree panorama taken by the Mastcam-Z instrument

Nasa/JPL-Caltech/ASU/MSS
مریخ کی سطح پر موجود پتھر جن پر ہوا اور آندھی کے آثرات صاف نظر آ رہے ہیں

A detail shot from the top of the panorama shows the rim of Jezero Crater

Nasa/JPL-Caltech/ASU/MSSS
جزیرو گڑھے کی حدود
Mars surface using Left Mastcam-Z camera

Nasa/JPL-Caltech/ASU
مریخ کی پتھریلی سطح کا ایک منظر

Mars surface using Left Mastcam-Z camera

Nasa/JPL-Caltech/ASU
مریخ کا ایک ریگستان نما حصہ

Section of layering in a delta on the surface of Mars

NASA/JPL-Caltech/ASU
بڑے اور چھوٹے پتھروں کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریخ کی سطح پر موجود چیزوں پر بھی ہوا ویسے ہی اثر انداز ہوتی ہے جیسے زمین پر

Mars Perseverance Descent Stage Down-Look Camera image

NASA/JPL-Caltech
یہ تصویر اس وقت لی گئی جب پرسیویرینس کو سکائی کرین کے ذریعے مریخ کی سطح پر اتارا جا رہا تھا

Parachute shot from the spacecraft's backshell during descent

Nasa/JPL-Caltech
لینڈنگ کے دوران سیارے کی سطح سے 11 کلومیٹر کی بلندی پر پرسیویرینس کا پیراشوٹ کھلا تھا

یہ بھی دیکھیے

https://www.youtube.com/watch?v=ShZUeCx7WIA

https://www.youtube.com/watch?v=695QXJzW9fk

تمام تصاویر بشکریہ ناسا/جیٹ پروپلشن لیب/کیل ٹیک


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp