سائنس کی دنیا سے نئی دریافتیں اور ایجادات


1۔ سائنس دانوں نے کوویڈ 19 کے خلاف ایک نئی دوا دریافت کی ہے۔ Thapsigargin نامی یہ دوا کورونا وائرس کے خلاف کافی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
2۔ انسانوں اور کتوں کے جینیاتی مطالعے نے یہ بات ثابت کی ہے کہ انسان نے کتوں کو پالتو بنانے کا عمل 23 ہزار سال پہلے سائبیریا میں شروع کیا تھا۔
3۔ بچپن میں میٹھا اور چربی زیادہ کھانے سے انسان کا نظام ہضم میں موجود جراثیمی نظام مستقل طور پر متاثر ہوتا ہے چاہے بعد میں متوازن غذا کا استعمال ہی کیوں نہ شروع کر دیا جائے۔

4۔ سائنس دان ایک خود سے سیکھنے کی اہلیت رکھنے والے ”کوانٹم دماغ“ کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جو انسان کے حیاتیاتی دماغ کے بالکل مماثل ہو گا اور اس میں یہ خاصیت بھی ہو گی کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی اہلیت میں اضافہ کر سکے۔

5۔ بچوں کو اگر تعلیمی سرگرمیوں کے دوران دوسروں کے ساتھ ہمدردی کی ترغیب دی جائے تو ان کی تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

6۔ مشہور سائنسی جریدے ”لینسٹ“ میں شائع ہونے والے کلینکل ٹرائلز کے نتائج نے واضح کیا ہے کہ روس کی سپوتنک ویکسین کورونا وائرس کے خلاف 91.6 فیصد تک مؤثر ہے۔

7۔ سائنس دانوں نے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے جو پیشاب کے تجزیے سے صرف 20 منٹ میں سو فیصد درستگی کے ساتھ پروسٹیٹ کینسر کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

8۔ فلوریڈا کے ساحل پر پھنس جانے والی ایک وہیل مچھلی ایک بالکل نئی نوع سے تعلق رکھتی ہے۔ دنیا میں اس نوع کی سو سے بھی کم مچھلیاں باقی رہ گئی ہیں۔

9۔ نیویارک کے ایک ہاسپیٹل میں ڈاکٹروں نے پہلی دفعہ ایک مریض کے چہرے اور دونوں ہاتھوں کی ایک ساتھ کامیاب پیوندکاری کی ہے۔

10۔ سائنس دانوں نے کورونا وائرس کے خلاف ایک نئی طرح کی اینٹی باڈی دریافت کی ہے جو ناک کے ذریعے بھی دی جا سکتی ہے اور شدید علامات کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

11۔ سی ڈی سی کی ایک تحقیق کے مطابق کپڑے اور سرجیکل ماسک کا ایک ساتھ استعمال کورونا وائرس کے خلاف 96 فیصد تک حفاظت فراہم کرتا ہے۔

12۔ خودکشی کا رجحان رکھنے والے مریضوں میں خودکشی کرنے کی سوچ ایک دوا کے استعمال سے بہت حد تک کنٹرول کی جا سکتی ہے۔

13۔ طبی محققین لیزر کی ایک نئی طرز پر کام کر رہے ہیں جس سے کینسر زدہ ٹشوز نارمل ٹشوز کو نقصان پہنچائے بغیر انتہائی صفائی سے علیحدہ کیے جا سکتے ہیں۔

14۔ ماحولیاتی ماہرین نے پلاسٹک کو گرافین نامی انتہائی قیمتی مادے میں تبدیل کرنے کا ایک ارزاں طریقہ دریافت کیا ہے جس سے ماحول میں موجود پلاسٹک کو ری سائیکل کیا جا سکتا ہے بلکہ گرافین کی قیمت میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

15۔ طبی محققین نے وزن کم کرنے والی ایک دوا منفرد دریافت کی ہے جس سے 20 فیصد تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

16۔ آثار قدیمہ کے ماہرین نے مصر میں شراب تیار کرنے والی پانچ ہزار سالہ قدیم بھٹی دریافت کی ہے۔

17۔ آثار قدیمہ کے ماہرین نے سترہ ہزار سالہ قدیم موسیقی کے آلے کو درستگی کے ساتھ بجانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

18۔ متحدہ عرب امارات اور چائنا نے پہلی دفعہ مریخ کے مدار میں اپنے خلائی جہاز پہنچانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments