وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کر دیا


وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن ناکام ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن کو بحیثیت مجموعی استعفیٰ دینا چاہیے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ لوگوں کا اعتماد الیکشن کمیشن سے اٹھ چکا ہے، نیا الیکشن کمیشن بنے جس پر سب کا اعتماد ہو۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین فوری استعفیٰ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو موقع دیا جائے کہ نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے، جس پر سب کا اعتماد ہو۔ الیکشن کمیشن نیوٹرل ایمپائر کا کردار ادا نہیں کررہا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے، اسے الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دوسری جماعتوں سے پوچھا جائے تو ان کو بھی الیکشن کمیشن پر تحفظات ہیں، کوئی بھی جماعت ای سی پی سے خوش نہیں ہے۔

انھوں نے حالیہ سینیٹ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں جو ہوا اس کی ناکامی الیکشن کمیشن کی ہے، ای سی پی اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکا اور ناکام رہا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments