موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ، ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو موت،عمر قید اورجرمانے کی سزا سنا دی گئی


 
 لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا  کو سزائے موت سنا دی۔ ملزمان کا ٹرائل کیمپ جیل میں ہوا اور جج ارشد حسین بھٹہ نے اس کیس کا فیصلہ سنایا ۔ دونوں ملزمان کو 14 ، 14 سال قید کے ساتھ 50 ،  50 ہزار جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ۔ 
 
8 اور 9 ستمبر 2020 میں لاہور کے نواحی علاقے گجرپورہ میں ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک خاتون کو بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
بعد ازاں شفقت بگا 14 ستمبر 2020 کو جبکہ مرکزی ملزم شفقت ملہی کو  12 اکتوبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments