پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دے دی ہے، آرمی چیف


\"\"

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دے دی ہے تاہم اب کامیابیوں کو مستحکم بنانا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک اردن مشترکہ فوجی مشقوں فجر الشرق ون کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تربیت یافتہ اور تیار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دے دی ہے تاہم اب کامیابیوں کو مستحکم بنانا ہے جب کہ اب جنگ کی نوعیت تبدیل ہوچکی ہے اور براہ راست لڑائی کو فوقیت نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز میں ہماری کامیابیوں کو مثال کے طور پر لیا جاتا ہے جب کہ مشترکہ مشقیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا ذریعہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشقوں میں شرکت پر اردن آرمی کا شکریہ ادا کیا جب کہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ تربیت کی مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments