دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سرتاج عزیز


\"\"

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں ہمیں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں تاہم اب دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اسلام آباد میں سفارتی کورسز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز  کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاکستان کے اقدامات سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے جب کہ آپریشن ضرب عضب میں ہمیں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں تاہم اب دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام ہمسائیہ ممالک سے پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں اور ہمیں بین الاقوامی تعلقات کے چیلنج کا بھی مقابلہ کرنا ہے، سفارت کار 20کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں اور پاکستان کامثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کرتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments