لاہور میں سوائن فلو سے خاتون جاں بحق


\"Swine-flu70\"  لاہور میں سوائن فلو سے ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔سوائن فلو سے ہلاک ہونے والی 61 سالہ خاتون طاہرہ بیگم علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کی رہائشی تھیں جنہیں چند روز قبل نزلہ اور شدید بخار کی حالت میں وحدت روڈ کے نجی ہسپتال لایا گیا تھا۔محکمہ صحت کے مطابق طاہرہ بیگم لاہور میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والی پہلی مریضہ ہیں، جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں سوائن فلو کے خاتمے کے لیے گولیاں فراہم کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سوائن فلو جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں کو منتقل ہونے والی بیماری ہے جو ’ایچ ون این ون‘ نامی وائرس سے پھیلتی ہے۔سوائن فلو میں انسان شدید نزلہ زکام اور بخار میں مبتلا ہوجاتا ہے اور اس کی سانس کی نالی سکڑنے لگتی ہے، پاکستان میں عموماً سردی کے موسم میں لوگ اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں، جس کی تشخیص ماہر ڈاکٹر کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
پاکستان میں اس سے قبل بھی سوائن فلو کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ اس وائرس میں مبتلا کئی مریض مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔خیال رہے کہ سوائن فلو کا پہلا کیس سال 2009 میں میکسیکو میں سامنے آیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments