لورین کوکس: مجرم نے خاتون کا قتل کرنے کے بعد جسم کے حصے مختلف جگہوں پر پھیلا دیے


 

لورین کوکس

Devon and Cornwall Police
لورین کوکس کی عمر 32 برس تھی جب انھیں گذشتہ ستمبر قتل کیا گیا۔

ستمبر کی ایک شام سیر و تفریح کے لیے گھر سے نکلنے والی ایک خاتون کی لاش کے حصے ملنے کے بعد ان کے قتل کے جرم میں ایک عراقی کرد شخص کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

عاظم مینگوری نامی شخص پر یہ جرم ثابت ہوا ہے کہ اس نے لورین کوکس کا تعاقب کرنے کے بعد انھیں قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑے کر کے مختلف جگہوں پر پھیلا دیے۔

جب لورین کوکس کو گذشتہ برس ایگزیٹر کے علاقے میں قتل کیا گیا تو اس وقت ان کی عمر 32 برس تھی۔

عاظم مینگوری کی عمر 24 برس ہے اور اس کا تعلق انگلینڈ کے علاقے سٹاک آن ٹرینٹ سے ہے۔

قاتل نے لورین کو قتل کرنے کے بعد ایک ہفتے تک ان کی لاش اپنے فلیٹ میں رکھی اور پھر ’گھبرا کر‘ اس کے حصے کر دیے۔

عاظم مینگوری

Devon and Cornwall Police
عاظم مینگوری نے لورین کا قتل اپنے فلیٹ میں کیا

مقدمے کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ عاظم نے ’انتہائی پریشان کن‘ اور ’ہولناک‘ جرم کیا ہے۔

عاظم نے مختلف گلیوں سے گزرتی ہوئی لورین کوکس کا پیچھا کیا اور انھیں اپنے اس فلیٹ پر جانے پر مجبور کیا جو ایک دکان کے اوپر واقع تھا۔

لورین کے جسم کے بعض حصے عاظم کے فلیٹ کے ساتھ ایک تنگ گلی سے ملے اور بعض حصے وہاں سے چھ میل دور ایک جنگل سے ملے تھے۔

عاظم مینگوری ایک عراقی کرد ہیں جن کی پناہ کی درخواست دسمبر 2018 میں رد کر دی گئی تھی۔ عاظم نے کورٹ کو بتایا کہ وہ اس لیے گھبرا گیا تھا کیوں کہ اسے ڈر تھا کہ اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

گردن توڑ کر قتل کرنے والا لاہور کا مالشیا ’سیریل کِلر‘ کیسے بنا؟

قاتل عورتیں: کیا عورتیں بھی مردوں کی طرح ہی کی قاتل ہوتی ہیں؟

سیریئل کلر جس کے ’خفیہ پیغام‘ کی گتھی 51 سال بعد سلجھا لی گئی

وہ بدترین امریکی سیریل کلر جو 93 عورتوں کا قاتل تھا

اور جہاں تک لورین کی موت کا تعلق ہے تو عاظم کا دفاع یہ تھا کہ وہ ان کے کمرے میں شراب اور ایک نشہ آور شے پینے کی وجہ سے بیہوش ہوئیں اور پھر ان کی موت ہوگئی۔

عاظم کا کہنا تھا کہ جب لاش سڑنا شروع ہوئی تو اسے سمجھ نہیں لگی کے اس سے کیسے نجات حاصل کی جائے اس لیے اس نے اس کے حصے کر دیے۔

عاظم مینگوری کے خلاف شواہد

Azam Mangori

Devon and Cornwall Police
مینگوری نے کچرے کے 30 بیگ خریدے

استغاثہ کا کہنا تھا کہ عاظم ’جھوٹا‘ ہے اور اس نے لورین کا ایک ٹی شرٹ سے گلا گھونٹا تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ لورین کے مرنے کے بعد عاظم نے ان کے فون کا سِم کارڈ استعمال کرتے ہوئے ان کی فیملی، پارٹنر اور دوستوں کو پیغامات بھیجے تاکہ انھیں ان کی خیریت سے متعلق تشویش نہ ہو۔

جیوری کو بتایا گیا کہ لورین کے لاپتہ ہونے سے کئی دن پہلی عاظم نے انسانی عضو کو کاٹ کر علیحدہ کرنے سے متعلق ویڈیوز دیکھی تھیں۔

عاظم کی ایسی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں اسے ایسی اشیا خریدتے دیکھا گیا ہے جس سے لاش سے نمٹنے میں مدد مل سکتی تھی، جیسا کہ کچرے کے بیگ، ٹیپ، سوٹ کیس اور بو سے نجات حاصل کرنے کے لیے مصنوعات۔

مجرم نے ایک ویب سائٹ پر یہ بھی دیکھا کہ ’ہاتھ سے قبر کیسے کھودی جا سکتی ہے‘ اور اس کے بعد ایک کرنی خریدی۔

Police in Exeter

پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم نے لورین کی ’کمزوری‘ کا فائدہ اٹھایا

عاظم نے صفائی کا سامان خریدا اور مختلف ویب سائٹس پر یہ تلاش کرنے کی کوشش بھی کی کہ وہ اس جرم کے بعد کیسے بچ سکتا ہے۔ انھوں نے پولیس سے یہ بھی کہا کہ وہ ہم جنس پرست ہیں۔

عاظم مینگوری کو 7 اپریل کو سزا سنائی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32287 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp