امریکی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں دعوت نہ ملنے پر طوفان کیوں اٹھایا جا رہا ہے؟ وزیراعظم عمران خان


امریکا کی جانب سے ماحولیاتی سمٹ میں دعوت نہ ملنے پروزیراعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں دعوت نہ ملنے پر مکالفین کی طرف سے شور و غل مچانے پر مجھے حیرت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ہماری پالیسیاں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے پر گامزن ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ پالیسیاں آئندہ نسلوں کو سرسبز پاکستان سے وابستہ کریں گی۔

وزیراعظم کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہناہے کہ ہماری حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پہلے سے اقدامات کر رہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے 2021 کی کانفرنس میں ترجیحات کا تعین کر چکے ہیں، اگر عالمی براداری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو ان ترجیحات پر غور کرے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments