لاہور اور دیگر شہروں میں لوگوں کے ناک اور ہونٹوں سے خون کیوں نکل رہا ہے؟


گزشتہ کچھ روز سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں شہریوں کے ہونٹ پھٹنے اور ناک سے خون آنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں جس پر لوگ کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں اور ڈاکٹرزسے رابطہ کر رہے ہیں تاہم اب ماہرین موسمیات اور ماہرین صحت نے اس کی وجہ اور علاج بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ صورتحال ہیٹ ویو، ہوا میں نمی کی مقدار کم ہونے اور گرد آلو د ہوائیں چلنے سے پیدا ہو رہی ہے۔ چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر ابراہیم نے کہا ہے کہ خشک اور گرم ہوا چلنے سے ناک کی اندرونی سطح اور ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں اور ناک خشک ہونے کے باعث خون نکل آتا ہے اور ہونٹ پھٹ جاتے ہیں۔ ناک سے خون بہنے یا ہونٹ پھٹنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ ہوا زہریلی ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہوا میں نمی نہ ہونے اور گرمی کی وجہ سے ہوتا ہے، اس سے بچنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ اس سے بچنے کے لئے بھاپ لیں اور ویسلین کا استعمال کریں ۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments