ماحولیاتی آلودگی سے مردوں کے پرائیویٹ پارٹس متاثر ہو رہے ہیں؟ اداکارہ دیا مرزا


اپنی شادی سے کچھ ہی ہفتے بعد اداکارہ دیا مرزا نے کھلے عام مردوں کے پرائیویٹ پارٹس کے بارے میں ایک اہم بات کی طرف توجہ دلائی ہے۔

دیا مرزا نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے بڑھتی آلودگی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی جانب دھیان دلایا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ایک تحقیق پر مبنی ایک رپورٹ ٹیگ کی ہے۔ ریسرچ کے مطابق ماحولیات (Environment) میں موجود زہریلے کیمیکلز سے sperm count اور Testicles پر اثر پڑ رہا یے، جو مردوں کے پرائیویٹ پارٹس کو متاثر کر رہا ہے۔

اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ مس انڈیا پیسیفک رہ چکیں اداکارہ دیا مرزا ان دنوں کاروباری شخصیت ویبھو ریکھی کے ساتھ مالدیپ میں ہنی مون نما رہی ہیں۔ دونوں گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔ شادی کے فورا بعد مصروف شیڈیول کی وجہ سے دونوں ہنی مون کیلئے نہیں جاسکے تھے ، لیکن شادی کے ایک ماہ بعد دونوں مالدیپ پہنچے۔

مالدیپ ہی سے دیا مرزا نے ایک ٹویٹ کیا تھا جو بحث کا موضوع بن گیا۔ دراصل دیا نے اس ٹویٹ میں بڑھتی آلودگی کی وجہ سے وہنے والے نقصان کی جانب دھیان دلا رہی ہیں۔ ریسرچ کے مطابق ماحولیات (Environment) میں موجود زہریلے کیمیکلز سے sperm count اور Testicles پر اثر پڑ رہا یے، جو مردوں کے پرائیویٹ پارٹس کو متاثر کر رہا ہے۔ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ اس ٹویٹ سے لوگ ماحولیاتی تحفظ کے لئے آگاہ ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی دیا ماحولیات کی طرف لوگوں کا دھیان کھینچنے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments