پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: 342 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ


بابر اعظم

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج جوہانسبرگ میں ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل پاکستان نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 44 اوورز میں 272 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں۔ امام الحق پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 31 رنز بنائے۔ محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ دانش عزیز نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان آؤٹ ہونے والے پانچویں بیٹسمین تھے جو تبریز شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

شاداب کے بعد آصف علی نے فخر زمان کا کچھ دیر کے لیے ساتھ دیا اور 19 رنز بنا آندیلے پھیلکوائیو کی گیند پر کیچ پکڑا بیٹھے۔ آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی شاہین آفریدی تھے۔

ابھی تک جنوبی افریقہ کے اینرک نورکیہ سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے انھوں نے بابر اعظم، محمد رضوان اور دانش عزیز کو یکے بعد دیگرے پویلین کی راہ دکھائی اور پاکستانی بیٹسمینوں کو دفاعی انداز اختیار کرنے پر مجبور کیے رکھا۔

جنوبی افریقہ

اینرک نورکیہ

بات کی جائے اگر جنوبی افریقہ کی اننگز کی تو آج جنوبی افریقہ نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مکرم اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں کھیل شروع کیا۔ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ایڈن مکرم تھے جنھوں نے 39 رنز بنائے اور فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور تیمپا باوہما نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 114 رنز کی شراکت کی۔ کوئنٹن ڈی کاک 80 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ڈیوڈ ملر نے اننگز کی آخری بال پر اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ آج کے میچ میں تیمپا باوہما اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔

دونوں ٹیموں نے گذشتہ میچ میں کھیلنے والے گیارہ کھلاڑی آج میدان میں اتارے ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آج کے میچ کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم گلابی رنگ کے کپڑے پہننے ہوئی ہے جس کا مقصد چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی بڑھانا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو اس تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کرکٹ

اس سے قبل سنچوریئن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی آخری گیند پر شکست دے دی تھی۔

اُس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 274 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے میچ کی آخری بال پر سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

جنوبی افریقہ نے 50 اوورز کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات راسی وینڈر ڈوسن کی سینچری تھی۔

دوسری جانب بابر اعظم کی سنچری اور امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32489 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp