نئی نسل کی اکثریت آب و ہوا کی تبدیلی کو سب سے بڑا چیلنج سمجھتی ہے: رپورٹ


پلاسٹک بوتلوں سے بنے لباس پہنے مظاہرین آب و ہوا میں تبدیلی پر فوری عمل کا مطالبہ کر رہے ہیں

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ‘یونیسکو’ کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے کے مطابق دنیا بھر میں نئی نسل کی اکثریت رواں دہائی کے دوران آب و ہوا کی تبدیلی کو سب سے بڑا چیلنج سمجھتی ہے۔

‘یونیسکو’ کی جانب سے حال ہی میں سروے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں 100 میں سے 57 فی صد 35 سال سے کم جب کہ 35 فی صد 25 سال سے کم افراد سے رائے لی گئی ہے۔

سروے رپورٹ میں دنیا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے 15 ہزار افراد کی رائے شامل کی گئی ہے جس میں ماحول، رنگ و نسل اور دیگر عوامل کا جائزہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

سروے میں شامل 67 فی صد افراد کا یہ کہنا ہے کہ قدرتی آفات کی شرح میں اضافے اور موسمیاتی تغیر کی وجہ سے آئندہ 10 سال میں بہت سے چیلنجز درپیش ہوں گے۔

اس سروے کا عنوان ‘2030 کی دنیا’ رکھا گیا ہے اور یہ گزشتہ سال 2020 میں مئی اور ستمبر کے دوران آن لائن کیا گیا۔

سروے میں شامل نوجوان مرد اور خواتین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ اس گھمبیر چیلنج اور دوسرے اہم مسائل کے حل میں تعلیم کو کلیدی حیثیت حاصل ہو گی۔

سروے میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ کرونا بحران نے تعلیم کی اہمیت کو مزید اُجاگر کر دیا ہے۔ لہذٰا اس عالمگیر وبا کے تناظر میں انسان اور فطرت کے درمیان تعلق کو مزید سمجھنے کی ضرورت ہے۔

نوجواں نسل کے نزدیک دنیا کو جن دوسرے بڑے چیلنجز سے نبرد آزما ہونا پڑے گا ان میں تشدد، تنازعات، عدم مساوات، خوراک اور پانی کی کمی اور رہائشی ضروریات جیسے چیلنجز درپیش ہوں گے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments