پاکستان کی بھارت کیخلاف شکایت کا خوش اسلوبی سے حل چاہتے ہیں:جان کیری


\"\"

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے وفاقی وزیر خزانہ کو ٹیلی فون کیا جبکہ پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے ان سے ملاقات کی۔ امریکہ کے وزیرخارجہ نے وزیر خزانہ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی انڈی کیٹرز کی بہتری کو سراہا۔ وزیرخزانہ نے امریکی وزیرخارجہ کو مشرق وسطیٰ کے امن کے عمل اور فلسطینی حقوق کے بارے میں ان کے بیان پر مبارکباد دی۔ امریکی وزیرخارجہ نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ عالمی بینک کے صدر نے انہیں سندھ طاس معاہدہ کے بارے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شکایت سے آگاہ کیا ہے۔ جان کیری نے کہا کہ امریکہ اس ایشو کا خوش اسلوبی سے حل چاہتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی ہے اور یہ عالمی بینک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ بھارت اس معاہدہ کی پاسداری کرے۔ امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیرخزانہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تجارتی اور معاشی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کھلا ہے۔ وزیر خزانہ نے جان کیری کو پاکستانی معیشت میں ہونیوالی مثبت تبدیلیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ چھوٹے اہداف کے حصول کے بعد مستحکم معیشت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت کے تمام اعشاریوں میں تین سال میں مثبت تبدیلی آئی ہے، جان کیری نے پاکستانی معیشت کی بحالی پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی۔ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی تنازعہ کا پُرامن اور بہتر انداز میں قابل عمل حل کا خواہشمند ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی معاہدہ ہے۔ عالمی بینک اس بات کو یقینی بنائے بھارت معاہدے کا احترام کرے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں کے پانی پر حق کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی عدالت ایک قانونی ضرورت ہے عالمی بینک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ثالثی عدالت کا چیئرمین مقرر کرے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مسئلے پر پاکستان کی قانونی پوزیشن پر امریکی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔ عالمی بنک معاہدے پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔امریکہ پاکستان کو ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ یورپ کے کارساز ادارے رینالٹ نے بھی پاکستان میں کارخانہ لگانے کا اعلان کیا۔ عالمی بنک نے پاکستان میں معاشی صورتحال میں بہتری کو تسلیم کیا۔ امید ہے دونوں ملک دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے ملکر کام کرتے رہیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments