پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: فیصلہ کُن ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ


کرکٹ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ سنچورین کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے جہاں میزبان ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے۔

پاکستان کی جانب سے اس میچ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جنوبی افریقہ کے پانچ صف اول کے کھلاڑی انڈین پریمئیر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے انڈیا روانہ ہو گئے ہیں جن کی جگہ انھوں نے نئے کھلاڑیوں کو جگہ دی ہے۔

پاکستان کے لیے معروف لگ سپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلیں گے جبکہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی ایک سال کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کو ایک اور بڑا دھچکہ ان کے بلے باز راسی وان ڈر ڈسی کی غیر موجودگی سے ہوگا جنھوں نے پہلے میچ میں سنچری بنائی اور دوسرے میچ میں برق رفتار نصف سنچری سکور کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp