کم کارڈیشیئن: ریئلٹی ٹی وی سٹار ارب پتی افراد کے عالمی کلب میں شامل ہو گئیں


Kim Kardashian West leaves K.West's Sunday Service At Theatre Des Bouffes Du Nord - Paris Fashion Week Womenswear Fall/Winter 2020/2021 on March 01, 2020 in Paris, France

امریکی ٹی وی ریئلٹی سٹار کم کارڈیشیئن ویسٹ ارب پتی بن کر امرا کے ’اونچے ترین طبقے‘ میں شامل ہو گئی ہیں۔

بزنس جریدے فوربز کے مطابق ٹی وی شوز اور اشتہاروں کے ساتھ ساتھ کپڑوں اور کاسمیٹکس کے کاروبار کے ذریعے حاصل ہونے والی اُن کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

اب وہ فوربز کی عالمی ارب پتی فہرست کے 2755 افراد میں سے ایک ہیں۔

اس فہرست میں سب سے اوپر ایمازون کے بانی جیف بیزوس ہیں جن کی مجموعی دولت کی مالیت 177 ارب ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کم کارڈیشیئن ’خطرناک ترین‘ آن لائن سلیبرٹی

کارڈیشیئن خاندان نے کروڑوں ڈالر کیسے کمائے؟

کم کارڈیشیئن نے کانیے ویسٹ سے طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا

گذشتہ سال اس فہرست میں شامل کیے جانے والے امریکیوں میں ڈیٹنگ ایپ بنانے والی ویٹنی ولف ہرڈ (1.3 ارب)، فلم ساز ٹائلر پیری (ایک ارب ڈالر) اور کاسینو میگنیٹ شیلڈن ایڈلسٹن کی بیوہ مریم ایڈلسٹن (38.2 ارب) شامل ہیں۔

کم کارڈیشئن کے شوہر کانیئے ویسٹ پہلے ہی اس فہرست میں 1.8 ارب ڈالر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ان کی بہن کائلی جینر کو گذشتہ سال فوربز نے اس فہرست سے یہ کہہ کر نکال دیا تھا کہ ان کے خاندان نے اُن کے کاسمیٹکس بزنس کی مالیت بڑھا چڑھا کر بتائی تھی۔

کم کارڈیشیئن ارب پتی کیسے بنیں؟

کم

کم کارڈیشیئن نے اپنے شوہر کانیے ویسٹ سے طلاق حاصل کرنے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے

فوربز نے اکتوبر میں اس بات کا اندازہ لگایا تھا کہ 40 سالہ کم کارڈیشیئن کی کل دولت 780 ملین ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک اس وقت پہنچی جب ان کے ’کے کے ڈبلیو بیوٹی کاسمیٹکس‘ اور ’سکمز شیپ ویئر‘ میں شیئرز کی قیمت بڑھی۔

کے کے ڈبلیو 2017 میں لانچ کی گئی تھی جبکہ ’سکمز‘ دو سال بعد لانچ کی گئی۔ سکمز کا پہلے نام کمونو رکھا گیا تھا تاہم یہ نام اس وقت تبدیل کیا گیا جب اس پر الزام لگایا گیا کہ ایشیائی ثقافت کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

کم کارڈیشیئین نے گذشتہ سال کے کے ڈبلیو کا بیس فیصد کاسمیٹکس کی کمپنی کوٹی کو 200 ملین ڈالر میں بیچا جس میں اس کاروبار کی کل ملیت کا اندازہ ایک ارب ڈالر لگایا گیا۔

کم

کارڈیشیئن خاندان

ان کے تازہ ترین پراجیکٹ سکمز میں مردوں اور عورتوں کے لیے گھر میں عام پہننے کے کپڑے اور انڈر ویئر اس کی بانی کے مخصوص مینیمل انداز میں پیش کیے گئے ہیں اور آج کل کے گھر سے کام کرنے کے دور میں یہ انتہائی کامیاب رہا ہے۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے 213 ملین مداحوں کا استعمال کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران سکمز کی تشہیر کی تھی۔

کم کارڈیشیئن کو شہرت سنہ 2007 میں ان کی فیملی کے بارے میں ایک ریئلٹی شو سے ملی اور یہ شو آج بھی انتہائی مقبول ہے۔

اطلاعات کے مطابق انھوں نے فروری میں گلوکار کانیے ویسٹ سے سات سال برقرار رہنے والی شادی اور چار بچوں کے بعد طلاق کے لیے عدالتی کارروائی شروع کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp