جمائما: ”جس عمران کو میں جانتی تھی وہ کہتا تھا پردہ مرد کی آنکھوں پر ڈالو عورت پر نہیں“


جمائما گولڈاسمتھ نے عمران خان کے اس بیان پر تبصرہ کیا ہے جس میں انہوں نے خواتین کے لباس کو ریپ کی بڑھتی ہوئی شرح کا باعث قرار دیا تھا۔ انہوں نے ڈیلی میل کی ایک خبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے ”مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔ قرآن۔ یہ فرض آدمیوں کا ہے۔“

ڈیلی میل کی خبر کی سرخی ہے کہ ”پاکستانی وزیراعظم عمران خان عورتوں کے لباس کو ریپ کیسز کے بڑھنے کا سبب ٹھہراتے ہیں اور کہتے ہیں ’ہر ایک کی اتنی قوت ارادی نہیں ہوتی کہ اس سے بچ سکے‘ ۔“
ذیلی سرخی ہے کہ عمران نے معاشرے میں فحاشی کو جنسی تشدد کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ شرم و حیا کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ کچھ آدمیوں کی اتنی قوت ارادی نہیں ہوتی کہ اس سے بچ سکیں۔

ذیلی سرخی میں مزید لکھا گیا ہے کہ ”خان نے سیکس، منشیات، برطانیہ میں 70 کی دہائی کے راک اینڈ رول کلچر اور بالی ووڈ کو اخلاقی زوال کی مثال کے طور پر پیش کیا۔

جمائما نے ایک دوسری ٹویٹ میں لکھا ”میں یہ امید کر رہی ہوں کہ یہ ایک قول نقل کرنے کی غلطی یا غلط ترجمہ ہے۔ جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ کہتا تھا کہ ’پردہ مرد کی آنکھوں پر ڈالو عورت پر نہیں‘

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments