شہزادہ فلپ کی موت کے اعلان کے بعد کے لمحات تصاویر میں


A woman adds a bunch of flowers to a line of floral tributes against the railings at the front of Buckingham Palace

بکنگھم پیلس کی جانب سے جمعہ کی صبح اعلان کیا گیا تھا کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ ونڈزر کاسل میں وفات پا گئے ہیں۔

99 سالہ ڈیوک برطانیہ کی تاریخ میں کسی بھی فرمانروا کے سب سے طویل عرصے تک شریک حیات رہے ہیں۔

انھیں 16 مارچ کو ایک ماہ ہسپتال میں گزارنے کے بعد ونڈزر کاسل منتقل کیا گیا تھا۔ ذیل میں آج ان کی موت کے اعلان کے بعد کے لمحات کی تصاویر ہیں۔

A notice announcing Prince Philip's death is attached to the gates at Buckingham Palace

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق ‘انتہائی افسوس کے ساتھ ملکہ برطانیہ کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ ان کے ہردلعزیز شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ وفات پا گئے ہیں۔’

ڈیوک آف ایڈنبرا کی وفات کے اعلان کے بعد بکنگھم پیلس پر پرچم سرنگوں کر دیا گیا جبکہ محل کے دروازے پر ان کی وفات کا نوٹس لگا دیا گیا جس کے بعد سے لوگوں کی بڑی تعداد گلدستے لیے محل کے دروازوں پر پہنچ رہی ہے۔

A notice announcing Prince Philip's death attached to the gates at Buckingham Palace

PA Media

تاہم حکومت کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیشِ نظر وہ شاہی خاندان کے زیرِ استعمال عمارتوں کے گرد نہ جمع ہوں اور نہ ہی ان کے باہر پھول رکھیں۔

People gather outside Buckingham Palace following the death of Prince Philip

The union flag flies at half-mast atop Buckingham Palace

ایک نوجوان لڑکی سمیت دیگر مقامی افراد نے دروازوں پر گلدستے رکھے۔

A boy adds to floral tributes against the railings at the front of Buckingham Palace

ان پھولوں کے ساتھ لگے ایک کارڈ پر لکھا تھا ‘ریسٹ اِن پیس شہزادہ فلپ۔’ ایک اور کارڈ میں ملکہ برطانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Floral tributes are seen at Buckingham Palace

A little girl lays a bouquet of flowers outside Buckingham Palace

Members of the public hold flowers outside Buckingham Palace

ایسے ہی گلدستے ونڈزر کاسل کے باہر بھی رکھے گئے جہاں ڈیوک نے اپنی زندگی کے آخر چند ہفتے گزارے تھے۔

Members of the public place flowers at the entrance to Windsor castle

Wardens of the Castle move floral tributes to the side of the driveway at the Henry VIII Gate of Windsor Castle

Flag at half mast atop Holyroodhouse in Edinburgh

A well-wisher lays a floral tribute at the gates of The Palace of Holyroodhouse in Edinburgh, Scotland

PA Media

ریس میں شرکت کرنے والے گھڑسواروں اور تماشائیوں نے لیورپول کے آنٹری ریسکورس میں شہزادہ فلپ کی وفات پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

Racegoers and riders observe a two-minute silence for the late Prince Philip whilst social distancing

PA Media

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھی کھلاڑیوں اور سٹاف کے اراکین دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور اس دوران پرچم سرنگوں رہے۔

Players and staff at Lord's Cricket Ground hold a two-minute silence

لندن میں پکاڈلی سرکس میں موجود ایک سکرین پر شہزادہ فلپ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

The electronic billboard at London's Piccadilly Circus displays a tribute to Prince Philip

بکنگھم پیلس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزید اعلانات ’وقت کے ساتھ کیے جائیں گے۔‘

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32473 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp