امریکی فوجی ’11 ستمبر تک افغانستان سے چلے جائیں گے‘


US troops training the Afghan Army 215th Corp in Helmand, July 2016

امریکی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اعلان کرنے والے ہیں کہ امریکی فوجی 11 ستمبر تک افغانستان سے چلے جائیں گے۔

گذشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کے مطابق انخلا کے لیے طے کی گئی مئی کی تاریخ میں اب تاخیر ہو جائے گی۔

انخلا اب سنہ 2001 میں امریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کے 20 برس مکمل ہونے پر ہوگا۔

اس سے پہلے صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ یکم مئی کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔

٭٭٭اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp