رمضان: کووڈ کے سائے میں مسلمان دوسری مرتبہ روزے رکھیں گے


دنیا کے مختلف ممالک میں ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا ہے اور مسلمان جہاں کہیں بھی بستے ہیں اس مبارک مہینے کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

ماہِ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور روایات کے مطابق خدا نے اسی ماہ میں قرآن نازل فرمایا تھا۔

Muslim worshippers pray in a mosque

13 اپریل کو واشنگٹن کے دیانت سینٹر آف امریکہ میں مسلمان رمضان کی پہلی تراویح پڑھ رہے ہیں

یہ دوسری مرتبہ ہے کہ مسلمان کورونا کی وبا کے دوران رمضان کے روزے رکھیں گے۔

ماہ رمضان میں دنیا بھر کے مسلمان مسلسل 30 دن تک صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کریں گے۔

روزے رکھنا ایک عبادت ہے جس کے ذریعے مسلمان خود کو خدا کے قریب محسوس کرتے ہیں اور اپنی روحانی صحت اور ذاتی ڈسپلن کو بہتر کرتے ہیں۔

A worker stands on a ladder and hangs a fanous lantern

نجف، عراق

دنیا بھر سے یہ چند تصاویر رمضان اور پہلے روزے کی تیاری کے مختلف مناظر پیش کر رہی ہیں۔

A worker sprays disinfectant from a hose at the exterior of a mosque

پشاور

اسلامک قمری کیلینڈر میں رمضان نواں مہینہ ہے۔

A mosque with an electronic sign saying Ramazan

واشنگٹن

رمضان مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مہینوں میں سے ایک ہے اور روزرے رکھنا لازمی عبادات میں سے ایک ہے۔

A Muslim worshipper prays whilst wearing a face mask

واشنگٹن کے دیانت سینٹر میں ایک عبادت گزار تراویح کی نماز پڑھ رہے ہیں

اس مہینے میں مسلمان عبادت کرتے ہیں، خدا سے قربت حاصل کرتے ہیں اور صبر و رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں متحدہ عرب امارات کے حکام نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ شام میں تقریبات سے اجتناب کریں، رشتے داروں سے ملنے جلنے کا سلسلہ کم سے کم رکھیں اور افطاریوں کے تبادلوں سے بھی گریز کریں۔

Students pray together in a row

انڈونیشیا کے علاقے مغربی جاوا کے ایک مدرسے کے کلاس روم میں مسلمان طالبِ علم نماز ادا کر رہے ہیں

بنگلہ دیش میں حکومت نے 14 اپریل سے ایک ہفتے کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

An aerial view of people shopping at a vegetable market, Barishal, Bangladesh (13 April)

Shutterstock

بنگلہ دیش کے قصبے بریشال میں لوگ لاک ڈاؤن شروع ہونے سے پہلے سبزیاں خرید رہے ہیں۔

13 اپریل کو عراق کے شہر موصل میں لوگ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں

13 اپریل کو عراق کے شہر موصل میں لوگ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔

Children dance around a lantern in the old town of Iraq's northern city of Mosul

عراق، موصل
عراق کے شہر موصل کے ایک پرانے علاقے میں بچے تصویریں بنا رہے ہیں۔ یہ آرٹ عراق کی ثقافت کو ظاہر کرتا ہے

عراق کے شہر موصل کے ایک پرانے علاقے میں بچے تصویریں بنا رہے ہیں۔ یہ آرٹ عراق کی ثقافت کو ظاہر کرتا ہے
A worshipper reads the Koran at his house

پاناما سٹی میں ایک بچہ روزہ کھولنے سے پہلے اپنے گھر میں قران کی تلاوت کر رہا ہے
A worshipper reads the Koran at his house


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp