امریکہ: ریاست انڈیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک


امریکہ کی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں پولیس نے ایک کوریئر کمپنی ‘فیڈ ایکس’ کے احاطے میں فائرنگ سے آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد خود کشی کر لی ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق جمعے کی صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقامی پولیس ترجمان جینی کک کا کہنا تھا کہ پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو کوریئر کمپنی کے احاطے میں فائرنگ جاری تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ کم از کم چار افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص شدید زخمی ہے۔ دو افراد کو جائے وقوع پر طبی امداد فراہم کرکے روانہ کر دیا گیا تھا۔ جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا ہے۔

پولیس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور تفتیش کار اس حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مسلح شخص کوریئر کمپنی کا ملازم تھا یا نہیں۔

کوریئر کمپنی نے جمعے کو جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی انتظامیہ انڈیانا پولس ایئر پورٹ کے نزدیک فیڈ ایکس گراؤنڈ فسیلیٹی میں ہونے والے فائرنگ کے افسوس ناک واقعے سے آگاہ ہے۔ انتظامیہ کی اولین ترجیح سیکیورٹی ہے۔

جائے وقوع پر موجود ایک عینی شاہد جیریمیا ملر کے بقول اس نے ایک شخص کو سب میشن گن سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا تھا۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments