ملکہ برطانیہ اور قوم کی جانب سے پرنس فلپ کو الوداع


ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم سنیچر کو ونڈزر کاسل کے میدانوں میں اپنے شوہر پرنس فلپ دی ڈیوک آف ایڈنبرا کی آخری رسومات میں اپنے خاندان اور قوم کی راہنمائی کریں گی۔

پرنس فلپ کے تابوت کے پیچھے اُن کے خاندان کے چند افراد بشمول اُن کے چار بچے اور شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری چلیں گے۔

اسے ایک لینڈ روور ہرس پر کاسل کے اندرونی ہال سے کچھ فاصلے پر سینٹ جارج چیپل تک لے جایا جائے گا۔ ڈیوک آف ایڈنبرا نے خود اس گاڑی کی ڈیزائننگ میں مدد دی تھی۔

اس کے بعد دعائیہ تقریب کی شروعات سے عین پہلے برطانوی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے ملکی سطح پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

یہ علامتی آخری رسومات مکمل طور پر ونڈزر کاسل کے میدانوں میں ادا کی جائیں گی اور عوام سے یہاں اور دیگر شاہی رہائش گاہوں کے باہر جمع نہ ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

The King's Troop, Royal Horse Artillery enter into Windsor Castle ahead of the funeral of Prince Philip, Duke of Edinburgh on April 17, 2021 in Windsor, England.

آخری رسومات سے قبل شاہی گھڑسوار فوجی دستہ ونڈزر کاسل پہنچ رہا ہے

جب دوپہر کے وقت شاہی گھڑسوار فوجی دستہ ونڈزر کاسل کی جانب رواں دواں تھا تو انھیں دیکھنے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

سیاہ، سنہری اور سرخ وردیوں میں ملبوس درجنوں گھڑسوار تین توپوں کے ہمراہ ونڈزر کاسل کے کیمبرج دروازے تک گئے۔

Members of The King's Troop Royal Horse Artillery are pictured on the day of the funeral of Britain's Prince Philip, husband of Queen Elizabeth, who died at the age of 99, in Windsor, near London, Britain April 17, 2021

A person salutes the King's Troop Royal Horse Artillery as they make their way down the Long Walk towards Windsor Castle, as the funeral of the Duke of Edinburgh takes place in St George's Chapel, at Windsor Castle, Berkshire

PA Media

جس وقت شہزادہ فلپ کے تابوت کو ونڈزر کاسل سے سینٹ جارج چیپل تک لے جایا جا رہا ہوگا، اس وقت اس رجمنٹ کے ارکان کاسل کے مشرقی باغ سے توپوں کی سلامی دیں گے۔

King's Troop Royal Horse Artillery make their way up The Long Walk towards Windsor Castle ahead of the funeral of the Duke of Edinburgh in Windsor Castle, Berkshire. April 17, 2021

PA Media

عوام کی ایک قلیل تعداد ڈیوک آف ایڈنبرا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ونڈزر میں موجود ہے تاہم کووڈ کی پابندیوں کے باعث یہ علاقہ عمومی طور پر خالی ہی نظر آ رہا ہے۔

The King's Troop Royal Horse Artillery arrive at Windsor Castle for the funeral of Prince Philip, The Duke of Edinburgh on April 17, 2021 in Windsor, England.

Mourners gather outside Windsor Castle for the funeral of Prince Philip, Duke of Edinburgh on April 17, 2021 in Windsor, England.

لوگ پرنس فلپ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ونڈزر کاسل کے باہر موجود ہیں
Knitted post box toppers featuring Queen Elizabeth II and Prince Philip, Duke of Edinburgh are pictured in Windsor, west of London, on April 17, 2021

Members of the media gather outside Windsor Castle on the day of the funeral of Britain's Prince Philip, husband of Queen Elizabeth, who died at the age of 99, in Windsor, near London, April 17, 2021.

میڈیا ارکان پرنس فلپ کی آخری رسومات کے دن ونڈزر کاسل کے باہر جمع ہیں

ڈیوک آف ایڈنبرا کے ذاتی طور پر منتخب کردہ شاہی نشانات اور اُن کے اعزازات ونڈزر میں سینٹ جارج چیپل میں رکھے گئے ہیں۔

برطانیہ اور دولتِ مشترکہ کے ممالک کی جانب سے اُنھیں عطا کیے گئے میڈلز اور اعزازات نو گدیوں پر رکھے گئے ہیں۔ اس میں ڈنمارک اور یونان کے شاہی نشانات بھی شامل ہیں جو اُن کے پیدائشی طور پر یونان اور ڈنمارک کا شہزادہ ہونے کی عکاسی کرتے ہیں۔

The Duke of Edinburgh's Insignia's placed on the altar in St George's Chapel, Windsor, ahead of his funeral.

PA Media
ڈیوک آف ایڈنبرا کے شاہی نشانات اور اعزازات سینٹ جارج چیپل میں رکھے گئے ہیں
Insignia belonging to Prince Philip, the Royal Victorian Order Collar and Badge, and the Royal Victorian Order Breast Star and Badge (front) and The Order of the Elephant (Denmark), and the Order of the Redeemer (Greece), are placed on the altar in St George's Chapel, Windsor

پرنس فلپ کے شاہی نشانات: رائل وکٹورین آرڈر کالر اور بیج، اور رائل وکٹورین آرڈر بریسٹ سٹار اور بیج (سامنے)، اور آرڈر آف دی ایلیفینٹ (ڈنمارک) اور آرڈر آف دی ریڈیمر (یونان)
First light rises over Windsor Castle seen from across the River Thames on the Day of Prince Philip, The Duke of Edinburgh's funeral on April 17, 2021 in Windsor, England.

دریائے تھیمز سے ونڈزر کاسل کا منظر

تمام تصاویر کے جُملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp