پرنس فلپ کی آخری رسومات جاری


پرنس فلپ جولائی 2015 میں

ڈیوک آف ایڈنبرا کی ملکہ سے ’غیر متزلزل وفاداری‘، ملک کی خدمت اور ’ہمت‘ ان کی آخری رسومات کی تقریبات کا مرکز ہیں۔

ونڈزر کاسل کی تقریب پرنس فلپ کی رائل نیوی سے وابستگی اور سمندر سے ان کی محبت پر مرکوز ہے۔

لیکن ان کی وصیت کے مطابق اس موقع پر کسی خطبے کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

مختلف رسومات میں مسلح افواج کے 730 سے زیادہ ارکان نے شریک ہیں، تاہم کووِڈ کے ضوابط کے تحت سینٹ جارج چیپل کی تقریب میں صرف 30 سوگوار ہی شرکت کر رہے ہیں۔

آخری رسومات کو بی بی سی ون پر براہ راست نشر کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

برطانوی وقت کے مطابق سہ پہر کے ٹھیک تین بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ڈیوک کے تمغے اور دوسرے امتیازی نشانات سینٹ جارج چیپل میں رکھے گئے ہیں

PA Media
ڈیوک کے تمغے اور دوسرے امتیازی نشانات سینٹ جارج چیپل میں رکھے گئے ہیں

پرنس فلپ 99 برس کی عمر میں 9 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔

ان کے تابوت کو سینٹ جارجز چیپل تک ایک جلوس کی شکل میں لے جانے کے لیے ایک لینڈ روور گاڑی خاض طور سے تیار کی گئی ہے جسے ڈیزائن کرنے میں پرنس فلپ نے مدد دی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp