پاکستان بمقابلہ زمبابوے: فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


 

کرکٹ

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹؤنٹی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ ہرارے میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے تین اوورز کے بعد بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ زمبابوے کی طرف سے بلیسنگ مزاربانی اور رچرڈ اینگاراوا نے بولنگ شروع کی ہے۔

میچ کا تازہ ترین سکور

اب تک کے دونوں میچوں میں یہ واضح رہا ہے کہ پچ تھوڑا سلو ہے اور روانی سے بیٹنگ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور اس کے باعث ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کی روایتی حکمت عملی کے برعکس اس میدان میں پہلے بیٹنگ کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جبکہ دوسرے میچ میں حیران کن طور پر زمبابوے نے جیت حاصل کر لی۔ یہ 15 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں زمبابوے کی پاکستان پر پہلی جیت تھی اور آج کے میچ میں انھیں سیریز جیتنے کا سنہرا موقع ملا ہے۔

کرکٹ

سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور سابق کپتان سرفراز احمد، جارحانہ بلے باز شرجیل خان اور فاسٹ بولر حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 149 کا قلیل سکور بنایا لیکن زمبابوے کو صرف 138 تک محدود رکھنے میں کامیاب ہو گئے اور ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

لیکن الگے میچ میں زمبابوے نے اس سے بھی بڑا اپ سیٹ کیا اور اپنی اننگز میں بنائے گئے صرف 118 رنز کے سکور کا کامیابی سے دفاع کرنے میں کامیاب رہے اور پاکستان کی پوری ٹیم 99 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف پہلی شکست تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32492 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp