لیڈرشپ پر جان سی میکسویل کے شاہکار اقوال


لیڈرشپ کا موضوع ہو اور جان سی میکسویل کا نام نہ آئے یہ ممکن نہیں۔ لیڈرشپ پرجان سی میکسویل کی تھیوریز، فلاسفی اور اقوال مستند اور سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جان سی میکسویل اپنے منفرد سٹائل اور مواد کے حوالے سے اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ ان کی لیڈرشپ کے موضوع پر کتب عالمی شہرت کے ریکارڈ قائم کرچکی ہیں۔ ان کی تحریریں لاکھوں میں پڑھی اور ویڈیو ز بھی ملین کی تعداد میں دیکھی جاتی ہیں۔

John_C._Maxwell

جان سی میکسویل اپنے فیس بک پیج پر تقریباً ہر روز موجود حالات کے مطابق، لیڈرشپ ویلیوز اور لیڈرشپ شفٹ پر بات کرتے ہیں۔ جان نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ ان کی زندگی اور کام اپنی مثال آپ ہے۔ میں نے لیڈرشپ کے موضوع پر جان سی میکسو یل کے مشہور اقوال کو جو مجھے پسند ہیں، اردو کے قلب میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے۔ جس کا مقصد عام قاری تک لیڈرشپ گرو کی سوچ، فکر اور فلاسفی کو پہچاننا ہے۔

1: ”ایک عظیم لیڈر کو اپنے خواب کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہمت اپنے جذبے سے آتی ہے، پوزیشن سے نہیں۔“

2: ”لیڈرشپ ٹائٹل، پوزیشن اور فلوچارٹس کے متعلق نہیں۔ بلکہ یہ ایک زندگی کا دوسری زندگی کو متاثر کرنے کے بارے میں ہے۔“

3: ”لیڈر وہ شخص ہے، جو راستے کو جانتا ہے، راستے پر چلتا ہے اور دوسروں کو راستہ دکھاتا ہے۔“

4: ”لیڈرکو دوسروں کے انتہائی قریب ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنے آپ کو دوسروں کے ساتھ ریلیٹ کر سکے، لیکن اسے دوسروں سے کئی درجے آگے ہونا چاہیے تاکہ وہ ان کو موٹیویٹ کر سکے۔“

5: ”وہ لیڈر جو دوسرے لیڈرز کو تیار کرتا ہے، وہ اپنے اثر کو دوگنا کرتا ہے۔“

6: ”ایک کامیاب انسان اپنے آپ کے لئے بہترین جگہ کا انتخاب کرتا ہے لیکن ایک کامیاب لیڈر ہمیشہ دوسروں کے لئے بہترین جگہ کا انتخاب کرتا ہے۔“

7: ”حقیقی لیڈرشپ یہ ہے کہ آپ ایسے انسان بنیں کہ لوگ آپ کو خوشی اور اعتماد کے ساتھ فالو کریں۔“

8: ”جب لیڈر میں اعتماد کی کمی ہو، تو فالورز میں عزم و وفاداری کا فقدان ہوتا ہے۔“

9: ”اگر آپ خود کو فالو نہیں کرنا چاہتے، تو دوسرے آپ کو کیوں فالو کریں۔“

10 : ”اگر آپ لیڈر بننا چاہتے ہیں، تو خوشخبری یہ ہے کہ آپ لیڈر بن سکتے ہیں۔ ہر انسان میں صلاحیت ہوتی ہے، مگر یہ راتوں رات میں ممکن نہیں۔ اس کے لئے مستقل مزاجی، استقلال کی ضرورت ہوتی ہے۔“

11 : ”مینیجرز لوگوں کے لئے کام کرتے ہیں، جبکہ لیڈرز لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔“

12 : ”ہر چیز کے عروج وزوال کا انحصار لیڈرشپ پر منحصر ہوتا ہے۔“

13 : ”بہترین لیڈرز جانتے ہیں کہ انہیں کب اپنے جذبات کا اظہار کرنا ہے اور کب نہیں۔“

14 :اگر آپ لوگوں کو متاثر نہیں کر سکتے، تب وہ آپ کو فالو نہیں کریں گے۔ اور اگر لوگ آپ کو فالو نہیں کرتے تو آپ لیڈر نہیں۔ یہ متاثر کرنے کا قانون ہے۔ ”

15 : ”ہر کوئی کشتی چلا سکتا ہے، لیکن یہ لیڈر ہوتا ہے جو سمت کا تعین کرتا ہے۔ لیڈرز راستہ تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے لوگوں کو جہاں چاہیں لے جا سکتے ہیں۔“

16 : ”اگر آپ ایک لیڈر ہیں، تو آپ کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے نہیں لگایا جا سکتا کہ لوگ کام کریں، اور نہ ہی یہ کہ لوگ خوب کام کریں۔ بلکہ یہ کہ لوگ خوب کام کریں اور مل کر کام کریں۔ اس کے لئے وفاداری درکار ہوتی ہے۔“

17 : ”لیڈر کا رویہ تھر موسٹس کی مانند ہوتا ہے جہاں وہ کام کرتا ہے۔ اگر اس کا رویہ اچھا ہے تو ماحول خوش گوار ہے، اور ایسے ماحول میں کام کرنا آسان ہوتا ہے۔ لیکن اگر اس کا رویہ برا ہے تو درجہ حرارت ناقابل برداشت ہے۔“

18 : ”اگر آپ واقعی ہی ایک غیرمعمولی لیڈر بننا چاہتے ہیں، تو آپ کو ایسا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے جس سے آپ کا وژن دوسروں کے ذریعے دکھائی دے، عمل میں آئے اوردوسروں کو شامل کرے۔“

19 : ”عظیم لیڈرز میں ہمیشہ سے ہی یہ دو انتہائی اہم خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ وہ بیک وقت انتہائی وژنری اور انتہائی پریکٹیکل ہوتے ہیں۔“

20 : ”جتنا زیادہ آپ بلندی پر پہنچنا چاہتے ہیں، اتنا زیادہ آپ کو لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔ جتنا زیادہ آپ اثر چھوڑنا چاہتے ہیں، اتنا زیادہ آپ کو متاثر کن ہونے کی ضرورت ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments