حسن علی کی عمدہ بولنگ، زمبابوے کو اننگز سے شکست


حسن علی

حسن علی نے میچ میں نو وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

ہرارے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے میچ کے تیسرے روز ایک اننگز اور 116 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فواد عالم کی سنچری کے بدولت 426 رنز بنائے۔ زمبابوے نے جب دوسری اننگز شروع کی تو اسے 250 رنز کا خسارہ تھا۔

حسن علی نے دوسری اننگز میں پانچ اور مجموعی طور پر میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی کی ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنےمیں کامیاب رہے ہیں۔۔

دوسری اننگز کے آغاز میں زمبابوے نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور اوپنرز نے 48 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن پھر زمبابوے کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

زمبابوے کی پوری ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 134 بنا سکی۔ ایک کھلاڑی زخمی ہونے کی وجہ بیٹنگ نہیں کر سکا۔

زمبابوے کی طرف سے سب سے زیادہ سکور موساکاندا کا تھا جنھوں نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان برینڈن ٹیلر 28 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی اننگز کا احوال

تیسرے روز جب پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فواد عالم اور حسن علی بیٹنگ کر رہے تھے۔ حسن علی آؤٹ ہونےوالے پہلے کھلاڑی تھے۔ انھوں نے جارحانہ انداز میں 30 رنز بنائے۔

حسن علی کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ساجد علی نے سات رنز بنائے۔ ساجد خان کو میچ میں بہت بولنگ کا موقع ملا۔ انھوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر پندرہ اوور کرائے لیکن کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

جب فواد عالم 140 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا سکور 426 رنز ہو چکا تھا اور اسے زمبابوے پر 250 رنز کی برتری حاصل ہو چکی تھی جسے زمبابوے کی ٹیم عبور نہ کر سکی اور اس طرح پاکستان نے دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32286 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp