ایران میں سوئٹزرلینڈ کی ایک اعلیٰ سفارتکار ’عمارت سے گر کر ہلاک‘


فائل فوٹو، تہران کی اونچی عمارتیں

Anadolu Agency
سویٹزلینڈ نے تہران میں اپنی ایک سفارتکار کی حادثاتی موت کی تصدیق کی ہے

ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تہران میں سوئس سفارتخانے کے عملے میں شامل ایک سینئر رکن اس عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئی ہیں جہاں وہ رہائش پذیر تھی۔

ایمرجنسی سروسز کے ایک ترجمان نے مہر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ 51 برس کی خاتون سفارتخانے میں فرسٹ سکریٹری کے عہدے پر فائز تھیں۔ تاہم ترجمان نے ان کا نام نہیں بتایا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کامرانیہ کے علاقے میں طبی عملے کو طلب کیا مگر وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہلاک ہو چکی تھیں۔

سوئس وزارت خارجہ نے تہران میں اپنے ایک عملے کی رکن کے حادثاتی طور پر ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اعلیٰ سوئس حکام نے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ ان کے خاندان اور ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔

ترجمان نے ڈیٹا پروٹیکشن اور پرائویسی کی بنیاد پر مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔

سنہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے نتیجے میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات ختم ہو جانے کے بعد سے سوئٹزرلینڈ ہی ایران میں امریکی سفارتی معاملات کی نگرانی کرتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp