ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان نے اپنی عبوری انتظامیہ کا اعلان کر دیا


اسلام آباد : ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان جو آزاد آن لائن میڈیا آرگنائزیشنز پر مشتمل ہے، نے اپنی عبوری کابینہ کا اعلان کیا ہے۔ آئی بی سی اردو کے ایڈیٹر سبوخ سید ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان کی عبوری کابینہ کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ عدنان خان کاکڑ، ایڈیٹر ہم سب (ڈپٹی چیئر پرسن) ، عدنان عامر، ایڈیٹر بلوچستان وائسز (جنرل سکریٹری) ، علی وارثی، ویب ایڈیٹر نیا دور (ڈپٹی جنرل سکریٹری) ، اور شازیہ محبوب، ایڈیٹر دی رپورٹرز فنانس سیکرٹری منتخب ہوئیں ہیں۔

تیرہ بانی ممبران نے نومبر 2020 میں لاہور میں منعقدہ دو روزہ طویل مشاورتی اجلاس کے بعد ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان کے قیام کا اعلان کیا۔ ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان نے اس بات کا عزم کیا وہ روایتی میڈیا سے ہٹ کر پاکستان میں عوامی مفاد اور دلچسپی پر مبنی صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان کے قیام کے اغراض و مقاصد

  • ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان پاکستان میں آزاد آن لائن صحافت کے پلیٹ فارم کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گی۔
  • ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو ان کے آئینی اور قانونی حق میں سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
    غیر روایتی آن لائن صحافتی اداروں کے استحکام میں سپورٹ فراہم کرے گا۔
  • اظہار رائے کی آزادی، معلومات کے حقوق اور آن لائن پالیسیوں پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ شمولیت کے لئے حکمت عملی تیار کرے گا۔
  • آزاد آن لائن صحافت کے پلیٹ فارم کے لئے بطور ادارہ خدمات سر انجام دے گا۔

ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان کی کابینہ اپنے قواعد وضع کرنے پر کام کر رہی ہے۔ ان کی منظوری کے بعد ، ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان آن لائن میڈیا پلیٹ فارم سے رکنیت کے لئے درخواستوں کو قبول کرنا شروع کردے گا۔

عارضی کابینہ قواعد وضع کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے عید کی چھٹیوں کے بعد آنلائن ملاقات کرے گی۔

مزید معلومات ادارے کے لیے ادارے کی ویب سائٹ سے رجوع کریں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں۔

ویب سائٹ: http://digimappk.org/
فیس بک: https://www.facebook.com/digimappk
ٹویٹر: @digimappk


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments