‘فارمولا ون’ کی ڈیزائنر کمپنی اب الیکٹرک گاڑیاں بھی بنائے گی


کمپنی کی ایک سپرکار 2022 میں تیار ہو گی۔
ویب ڈیسک — اسپورٹس کی دنیا کی کامیاب ترین کاروں میں سے ایک فارمولا ون کے ڈیزائن تیار کرنے والا گروپ گورڈن مرے اب الیکٹرک ‘ایس یو ویز’ سمیت بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنائے گا۔

گروپ کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں 420 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جب کہ آئندہ ڈھائی برسوں میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ان گاڑیوں کا ایک چھوٹا ٹیسٹ فلیٹ بھی تیار کر لیا جائے گا۔

اس منصوبے میں کار سازوں کے لیے الیکٹرک ایس یو ویز اور ڈلیوری وینز کی تیاری شامل ہے۔

کار کی قیمت 24 لاکھ پاؤنڈ ہے۔
کار کی قیمت 24 لاکھ پاؤنڈ ہے۔

گروپ کے بانی اور چیئرمین گورڈن مرے نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ سے گفتگو میں کہا کہ الیکٹرک وہ شعبہ ہے جس میں ہم موجود نہیں تھے اور اسی میں مستقبل ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی اپنی پہلی سپر کار ‘ٹی 50’ 2022 میں تیار کرے گی جس میں ‘وی 12’ ساخت کا طاقت ور انجن لگا ہو گا۔

کار ساز 2022 کے بعد ایک برس کے دوران اس طرح کی 100 کاریں تیار کرے گا اور ہر کار کی لاگت 24 لاکھ پاؤنڈ ہو گی۔ تاہم حیران کن طور پر یہ تمام کاریں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔

گاڑی میں وی12 کا انجن ہو گا۔
گاڑی میں وی12 کا انجن ہو گا۔

کمپنی اپنی ٹی 50 کار کے بعد ایک اور فیوسل فیول سپرکار متعارف کروائی گئی جس کے بعد 2026 تک ایک ہائبرڈ ماڈل کی کار متعارف کروائی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق 2029 یا 2030 تک کمپنی ایک مکمل الیکٹرک سپر کار لانچ کر دے گی۔

گورڈن مرے کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس منصوبے کو ‘برینڈ بلڈنگ’ پروڈکٹ قرار دیتے ہیں اور اُن کی کوشش ہو گی کہ ان کاروں میں کم وزن والی بیٹریاں استعمال ہوں۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments