کرکٹو کرنسی: ایلون مسک کی ٹویٹ کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 10 فیصد گر گئی


Tesla chief executive Elon Musk.

معروف کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 فیصد سے زیادہ گر گئی ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت گرنے کی وجہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹ ہے جس میں انھوں نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا اب ماحولیاتی تبدیلی کے خدشات کے پیشِ نظر بٹ کوائن بطور کرنسی تسلیم نہیں کرے گا۔

ایلون مسک کے اعلان کے بعد ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔

یاد رہے کہ مارچ میں ٹیسلا نے کہا تھا کہ وہ بٹ کوائن کو بطور پیسے لے گا تاہم اس موقعے پر ماحولیات کے حوالے سے کارکنان اور کمپنی کے اپنے سرمایہ کاروں نے غصے کا اظہار کیا تھا۔

فروری میں ٹیسلا نے اعلان کیا تھا کہ کمپنی نے 1.5 ارب ڈالر کے بٹ کوائن خرید لیے ہیں۔ تاہم جمعرات کو انھوں نے اپنی مارچ میں دی گئی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا بجلی کا بے تحاشہ استعمال بٹ کوائن کو ڈبو سکتا ہے؟

بٹ کوائن میں تاوان وصولی، لاہور پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کرپٹو کرنسی سے پاکستان کا قرض اتارنے کا دعویٰ: ’وقار ذکا بھی سمارٹ ہیں، ایک چانس تو بنتا ہے‘

ایلون مسک نے کہا ہے کہ ‘ہمیں بٹ کوائن کی مائننگ میں تیزی سے برھتے ہوئے فوسل فیولز کے حوالے سے خدشات ہیں، خاص طور پر کوئلہ جو کہ کسی بھی ایندھن کے مقابلے میں بد ترین ایمیشنز چھوڑتا ہے۔‘

‘کرپٹوکرنسی ایک اچھا آئیڈیا ہے مگر یہ ماحول کی قیمت پر نہیں چل سکتا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کمپنی اپنے بٹ کوائن بیچے گی نہیں بلکہ انھیں اس وقت استعمال کرے گی جن بٹ کوائن زیادہ ماحول دوست طریقوں سے بنایا جائے گا۔

https://twitter.com/elonmusk/status/1392602041025843203?s=20


ماہرین کا خیال ہے کہ ٹیسلا نے ایسا اس لیے کیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کے خدشات کو کم کیا جا سکے جو کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کو ترجیح دیتے ہیں۔

برمن انویسٹ سے تعلق رکھنے والی جولیا لی نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘ماحولیالتی، سماجی اور کارپوریٹ گورننس کے معاملات اب بہت سے سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی اہم ہیں۔‘

تاہم انھوں نے کہا کہ ’کوئی منفی خیالات والا شخص یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ یہ ایلون مسک کی جانب سے کریپٹو کرنسی کی مارکیٹ پر اثر انداز ہونے کی ایک اور کوشش ہے جیسا کہ انھوں نے ماضی میں کیا ہے۔‘

گذشتہ ماہ ٹیسلا نے تین ماہ میں پہلی مرتبہ منافع کا اعلان کیا جو کہ 438 ملین ڈالر تھے، جو کہ گذشتہ سال 16 ملین تھا۔ ان میں بٹ کوائن اور ماحولیاتی کریڈٹس کی سیل بھی شامل ہے۔

ایلون مسک دنیا میں کریپٹو کرنسی کے اہم ترین حامیوں میں سے ایک ماننے جاتے ہیں اور اکثر بٹ کوائن اور ایک مرتبہ غیر معروف ڈوج کوائن کے بارے میں ٹویٹ کر چکے ہیں۔

ان کی حالیہ ٹوئیٹس کی وجہ سے ڈوج کوائن جو کہ سوشل میڈیا پر ایک مذاق کے طور پر بنایا گیا تھا، دنیا کی چوتھی بڑی کرپیٹو کرنسی بن گیا۔

بٹ کوائن کے بارے میں ماحولیاتی خدشات کیا ہیں؟

بٹ کوائن مائننگ کے ذریعے بنتا ہے جس کے لیے انتہائی طاقتور کمپیوٹرز ریاضی کے انتہائی پیچیدہ مسائل کو حل کرتے ہیں۔ یہ تونائی کے حوالے سے شدید عمل ہے اور اکثر اوفات اس کا انحصار اس بجلی پر ہوتا ہے جو کہ فوسل فیولز خاص کر کوئلے کی مدد سے پیدا کی جاتی ہے۔

اس مارکیٹ میں چینی بٹ کوائن مائنرز کی ریل پیل اور سستے فوسل فیولز کے مقابلے میں مہنگے قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع پر جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ دنیا میں بٹ کوائن مائننگ میں چین کا 75 فیصد ہے اور اس کرنسی کا کاربن فٹ پرنٹ چین کے بڑے ترین شہروں جتنا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp