رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ درست تھا، روزے کے قضا كى ضرورت نہیں: طاہر اشرفی


وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ آج شام نظر آنے والے چاند سے واضح ہے کہ رويت ہلال كميٹی كا فيصلہ درست تها۔

اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ روزے كى قضا كى نہ ضرورت ہے اور نہ ہى رويت ہلال كميٹی کا فيصلہ غلط تها۔ دارالافتاء پاكستان میں شہادتوں كى تصديق كى وجہ سے اعلان ميں تاخير ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ درست تھا، روزے کے قضا كى ضرورت نہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پورى قوم حتىٰ كہ فيصلے كو غلط كہنے والوں نے بهى عيد منائی، فيصلے كے مخالفين نے شرعاً فيصلہ تسليم كيا سياسى طور پر نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments