پشاور: بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی انتقال کر گئیں


پشاور: (دنیا نیوز) بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں، وہ عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر تھیں۔

بیگم نسیم ولی خان شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ ایک بار قومی اسمبلی اور تین بار صوبائی اسمبلی کی رکن منتحب ہوئیں اور پہلی خاتون سیاستدان تھیں جو رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔

ستر کی دہائی کے وسط مین حیدر آباد کانسپریسی کیس مین عبدالولی کاں سمیت نیپ کی ساری مرکزی قیادت کی گرفتاری کے بعد بیگم نسیم ولی کان نے دبنگ انداز میں پختوں سیاست کی قیادت کی تھی۔ وہ ذوالفقار علی بھتو کے خلاف تشکیل پانے والے پاکستان قومی اتحاد کے متحرک ترین سیاست دانوں میں سے ایک تھیں۔

 مرحومہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی اہلیہ اور اے این پی کے موجودہ مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی سوتیلی ماں تھیں۔ بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ  آج شام چھ بجے ولی باغ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments