جنوبی کوریا: بیلجیئم کے سفیر کی بیوی کی سٹور ملازم کو تھپڑ مارنے کے بعد سفارتی استثنیٰ کی درخواست


جنوبی کوریا میں بیلجیئم کے سفیر کی بیوی نے سیول میں ایک دکاندار لڑکی کو تھپڑ مارنے کے بعد سفارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔

پولیس کے مطابق ان پر دکان میں کام کرنے والے عملے کے ساتھ بدتمیزی اور سٹور کی ایک خاتون ملازمہ کو تھپڑ مارنے کا الزام ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بیلجیئم سفیر پیٹر لیسگوہیر کی اہلیہ شیانگ شوئچو دکان میں کام کرنے والی ایک لڑکی کو تھپڑ مار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

سفارتی استثنیٰ کے پانچ عجیب و غریب واقعات

نیوزی لینڈ نے امریکی سفارتکار کو ملک بدر کردیا

برطانیہ سابق سیاستدان کی جانب سے لوٹی ہوئی دولت نائجیریا کو واپس کرے گا

بیلجیئم کے سفیر اپنی بیوی کی طرف سے پہلے ہی معافی مانگ چکے ہیں اور ان کے اس رویے کو ‘ ناقابلِ قبول‘ قرار دیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 9 اپریل کو سفیر کی بیوی دارالحکومت سیول کے علاقے یانگسانگو میں ایک دکان کے اندر شاپنگ کر رہی تھیں۔ 63 سالہ مسز شیانگ نے دکان کے اندر کپڑے دیکھنے اور پھر انھیں پہننے میں تقریباً ایک گھنٹے کا وقت گزار دیا۔

جب وہ دکان سے جانے لگیں تو ایک ملازم نے ان کا پیچھا کیا تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ آیا جو کپڑے انھوں نے پہنے ہیں وہ چوری تو نہیں کیےگئے۔ یاد رہے کہ جو کپڑے مسز شیانگ نے پہنے ہوئے تھے وہ بھی انھوں نے ماضی میں اسی دکان سےخریدے تھے۔

مسز شیانگ نے جب یہ دیکھا تو انھوں نے اس ملازم کا پیچھا کیا اور واپس دکان کے اندر گئیں جہاں ان کی دکان کے عملے کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور انھوں نے ملازم کو تھپڑ رسید کر دیا جبکہ ایک اور ملازم جو انھیں روک رہا تھا اسے دھکا بھی دیا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کی مدد سے دیکھا گیا ہے۔

پولیس نے تین مئی کو مسز شیانگ سے تفتیش کی تھی۔ بیلجیئم کے سفارت خانے کے مطابق وہ اس سے پہلے سٹروک ہونے کی صورت میں ہسپتال میں تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32537 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp