راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں الزامات کی زد میں آنے پر زلفی بخاری کا استعفیٰ


وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانیوں زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل پر الزامات کی زد میں آنے پر استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ “وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں کہ اگر کسی شخص کا جائز یا ناجائز طریقے سے کسی انکوائری میں نام آ جائے تو اسے اس وقت تک پبلک آفس چھوڑ دینا چاہیے جب تک اس پر سے الزامات ختم نہیں ہو جاتے۔ رنگ روڈ انکوائری میں لگائے جانے والے الزامات کے باعث میں اس وقت تک استعفیٰ دے کر ایک مثال قائم کرنا چاہتا ہوں جب تک میرا نام الزامات اور اور میڈیا کے بیہودہ جھوٹ سے صاف نہیں ہو جاتا۔”

“میں دوبارہ کہتا ہوں کہ میرا رنگ روڈ یا کسی جاری رئیل سٹیٹ پراجیکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس مرتبہ انکوائری قابل افراد کو کرنی چاہیے، میں عدالتی انکوائری کی حمایت کرتا ہوں۔ میں یہاں پاکستان میں رہنے کے لیے ہوں اور وزیراعظم اور ان کی وژن کے ساتھ ہوں۔ میں نے اپنی بیرون ملک زندگی قربان کر دی تاکہ یہاں آ کر ملک کی خدمت کر سکوں۔ میں انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔”


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments