وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے استعفی دے دیا


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان رنگ روڈ اسکینڈل کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا اور خود کو ہر قسم کی تحقیقات کے لیے پیش کردیا۔

اپنے ٹویٹ میں زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میرا رنگ روڈ منصوبے سمیت رئیل اسٹیٹ کے کسی بھی منصوبے سے کوئی تعلق نہیں، کسی بھی قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں، جب تک میرے خلاف انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی میں اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی عدالتی سطح پر تحقیقات کرائی جائے اور کسی قابل شخصیت کو مقرر کیا جائے، میں یہیں پاکستان میں رہوں گا اور وزیراعظم عمران خان اور ان کے ویژن کے ساتھ کھڑا ہوں، میں نے پاکستان کی خدمت کی خاطر اپنی اوورسیز لائف کی قربانی دی اور اب ہر قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments