پی آئی اے کے چار لاپتہ ملازمین بازیاب


\"pia\"پی آئی اے کے لاپتا ملازمین مل گئے ، نامعلوم افراد چاروں ملازمین کو ناگن چورنگی کے قریب چھوڑ کر فرارہو گئے۔ چاروں ملازم دو فروری کو لاپتہ ہوئے تھے۔ بالآخر دعائیں ، التجائیں قبول ہوئیں۔ پی آئی اے کے چاروں ملازم مل گئے ، غم سے نڈھال اہل خانہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ، دو فروری کو لاپتہ ہونے والے ملازمین کو نامعلوم افراد ناگن چورنگی کے قریب چھوڑ گئے۔ بازیاب ملازمین نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تشدد تو نہیں ہوا تاہم انہیں برے حالات میں رکھا گیا۔ پی آئی اے کے مل جانے والے دو ملازمین ضمیر چانڈیو اور منصور ڈھلوں انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سے جبکہ ہدایت اللہ اور سیف اللہ پی آئی اے ہیڈ کوارٹر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہدایت اللہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیدار بھی ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے لاپتہ ملازمین کی بازیابی کے لیے آج احتجاجی مارچ کی کال دی تھی تاہم ملازمین کی واپسی کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ابھی تک احتجاجی مارچ ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments