پی ایس 70 ضمنی الیکشن: پیپلزپارٹی 44893 ووٹ، جے یو آئی 6143


ضلع بدین کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخابات میں غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی کے امیدوار محمد ہالیپوٹو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ حلقے کے تمام 123 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ہالیپوٹو 44 ہزار 893 نے ووٹ حاصل کیے جبکہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے امیدوار گل حسن 6 ہزار 143 ووٹ ووٹ لے سکے۔

حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور اپنے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔ شدید گرمی کے باوجود صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر رش نظر آیا، اور ووٹرز کی بڑی تعداد حق رائے دہی استعمال کرنے گھروں سے باہر آئی۔ خواتین پولنگ اسٹینشز پر بھی ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے پہنچی۔

حلقہ پی ایس 70 میں ووٹرز کی کل تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 909 ہے۔ جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 222 ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments