چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھا سکے


اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث سابق وزیر داخلہ چودھری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھا سکے۔

اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ دن متعین تھا، بتایا گیا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی غیرموجودگی میں حلف برداری ممکن نہیں، معاملے پر کل یا پرسوں عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے موقف پر قائم ہیں، حلف اٹھانے کا فیصلہ حکومت کے خودساختہ آرڈیننس لانے کی کوشش پر کیا۔ کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ ایک سوال پر کہا کہ سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گا، عمران خان کو مشورہ ہے کہ ٹھںڈا کر کے کھائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments