کاک پٹ میں پورن دیکھنے اور ساتھی پائلٹ کے سامنے خود کو برہنہ کرنے والے سابق امریکی پائلٹ نے اعتراف جرم کر لیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  


ائیر لائن

Getty Images

ایک امریکی ائیر لائن کے ایک سابق پائلٹ نے گذشتہ سال ایک پرواز کے دوران ’فحش اور غیر مہذب فعل‘ کا اعتراف کیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق 60 برس کے میکائیل ہاک نے کاک پٹ میں اپنی ساتھی پائلٹ کے سامنے خود کو برہنہ کیا اور لیپ ٹاپ پر پورن بھی دیکھا۔

ریاست میری لینڈ کے ایک جج نے ایک برس کی پروبیشن یعنی ان کے طرز عمل کی نگرانی کے ساتھ ساتھ پانچ ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 10 اگست 2020 میں فلاڈیلفیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اورلینڈو انٹرنیشنل ائیرپورٹ جانے والی ایک پرواز کے دوران پیش آیا تھا۔ جب پرواز اونچائی پر پہنچی تو ہاک پائلٹ کی نشست سے باہر نکل آئے، ’جان بوجھ کر اپنے کپڑے اتارے‘ اور لیپ ٹاپ پر پورن دیکھا۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ میں دورانِ پرواز پائلٹ کی موت

شوہر کی’بے وفائی‘ پر ہنگامہ، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

ایئربلیو: ’اس بوسے سے ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ اس میں فریقین کی مرضی شامل تھی‘

وفاقی استغاثہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہاک کاک پٹ میں نامناسب طرز عمل میں مصروف رہے جبکہ ان کی ساتھی پائلٹ اپنے فرائض سرانجام دیتی رہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہاک اس فلائٹ سے قبل اپنی ساتھی پائلٹ سے پہلے کبھی نہیں ملے تھے۔

ہاک کے خلاف میری لینڈ کی عدالت میں کارروائی کی گئی کیونکہ اس وقت طیارہ اس ریاست میں پرواز کر رہا تھا۔ انھوں نے کسی عوامی مقام پر جان بوجھ کر فحش اور غیر مہذب فعل سر انجام دینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے بیان میں ہاک نے معذرت کرتے ہوئے کہا: ’یہ میرے اور دوسرے پائلٹ کے مابین باہمی رضامندی کے مذاق کے طور پر شروع ہوا تھا۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہزار سال میں یہ اس میں بدل جائے گا۔‘

مجسٹریٹ جج جے مارک کولسن نے ہاک کو بتایا کہ ان کے اس طرز عمل کا ان کی ساتھی پائلٹ پر تکلیف دہ اثر پڑا تھا اور اس سے مسافروں کی حفاظت بھی متاثر ہو سکتی تھی۔

ہاک گذشتہ برس اگست کے آخر میں ریٹائر ہونے سے قبل 27 برس تک ساؤتھ ویسٹ ائیر لائنز کے ساتھ پائلٹ رہے۔

ائیر لائن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’اس نوعیت کا طرز عمل کسی صورت قابل برداشت نہیں اور اگر اس طرح کے طرز عمل کے بارے میں کوئی ثبوت ملا تو فوری کارروائی کی جائے گی۔‘

ایک ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کو اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب ہاک ائیر لائن چھوڑ چکے تھے تاہم ائیر لائن نے ریٹائرمنٹ کے بعد دی جانے والی مراعات کو روک لیا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 19395 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp