چیمپئنز لیگ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی کو شکست، چیلسی کے مداحوں کا جشن


چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی۔
ویب ڈیسک — چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں فٹ بال کلب چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
پرتگال کے شہر پورتو میں ہفتے کو کھیلے گئے فٹ بال چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

دو یورپین کلبز کے درمیان ہونے والے اس فائنل کے پہلے ہاف کے 42 ویں منٹ میں چیلسی کے کھلاڑی کائی ہاوٹرز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

مانچسٹر سٹی نے چیلسی کی برتری کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکی۔

ہفتے کو کھیلے گئے میچ کے فائنل سے قبل مانچسٹر سٹی کو فیوریٹ قرار دیا جا رہا تھا اور یہ توقع تھی کہ وہ پہلی مرتبہ چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے گی۔

البتہ چیلسی نے ان توقعات کو پورا ہونے سے روک دیا۔ میچ میں چیلسی نے بہتر کھیل پیش کیا اور مانچسٹر سٹی کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔

چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

واضح رہے کہ چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان کھیلے گئے آخری تینوں میچز میں چیلسی کی ٹیم کامیاب رہی ہے۔

چیلسی کی ٹیم نے یہ کامیابی جرمن فٹ بال منیجر تھومس ٹیوچل کی قیادت میں حاصل کی ہے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments