حامد میر کی چھٹیاں: نواز شریف نے موقف دے دیا


سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وجود خطرے میں پڑنے سے پہلے فسطائیت کا راستہ روکنا ہوگا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ ” حامد میر پر تازہ ترین وار ہو، سلیم شہزاد کا قتل، ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ، مطیع اللہ جان اور گل بخاری کا اغواء یا احمد نورانی، اسد طور، عمر چیمہ، بلال فاروقی اور اعزاز سید کو زد و کوب کرنا، اس سے پہلے کہ فسطائیت پاکستان کا وجود خطرے میں ڈال دے، ہمیں اس کا راستہ روکنا ہو گا۔”

خیال رہے کہ جیو نیوز کی انتظامیہ نے اینکر پرسن حامد میر کو غیر معینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر بھیج دیا ہے۔ ان کا پروگرام کراچی میں موجود کسی اینکر سے کروایا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments