پرسیویرینس کے 100 دن: سیلفی، پروازیں اور سرخ سیارے کی گرد آلود سطح


Mars landscape acquired by Nasa's Perseverance rover, using its left Mastcam-Z camera, on 27 March 2021

NASA/JPL-Caltech/ASU

ناسا کا پرسیویرینس روور مریخ پر لینڈ کرنے کے بعد وہاں اپنا 100واں دن منا رہا ہے۔ یہ روور مریخ پر ماضی میں زندگی کے آثار کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے جس میں سیارے کی ارضیاتی ساخت اور اس کے ماحول کے حوالے سے انتہائی اہم معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔

18 فروری کو مریخ پر اترنے کے بعد سے اس روبوٹ نے مریخ کی منفرد اور حیرت انگیز تصاویر اتاری ہیں۔ یہ تصاویر پرسیویرینس روور کی لینڈنگ کے مقام یعنی جزیرو کارٹر کے آس پاس لی گئی ہیں جو کہ ایک تیس میل چوڑا گڑھا ہے اور یہ سرخ سیارے کے خط استوا یعنی اکویٹر سے تھوڑا شمال میں واقع ہے۔

اس روبوٹ پر نصب ایک چھوٹے ہیلی کاپٹر انجینویٹی نے بھی فضا میں پرواز کے دوران لی جانے والی تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ کسی دوسرے سیارے پر زمین سے جانے والی مشین کی پہلی پرواز تھی۔

اس مشن سے اب تک جو تصاویر واپس بھیجی گئی ہیں ان میں سے بہترین تصاویر کو اس تحریر کے لیے چنا گیا ہے۔

پرسیویرینس

NASA/JPL-Caltech/MSSS
چھ اپریل کو پرسیویرینس میں نصب واٹسن کیمرے سے روبوٹ نے ایک سیلفی کھینچی جس میں انجینوٹی ہیلی کاپٹر اس کے بغل میں ہی موجود دیکھا جا سکستا ہے۔ یہ تصویر 62 تصاویر سے مل کر بنائی گئی ہے جنھیں زمین پر بھیجے جانے کے بعد ماہرین نے جوڑا تھا

انجینویٹی

NASA/JPL-Caltech/MSSS
اس سیلفی سے کچھ روز قبل ہی انجینویٹی ہیلی کاپٹر کو پرسیویرینس روور کے نیچے سے مریخ پر اتارا گیا تھا

انجینویٹی

NASA/JPL-Caltech/ASU
ایک اعشاریہ آٹھ کلوگرام وزنی اس ہیلی کاپٹر نے مریخ کے کم آکسیجن والی فضا میں اڑان بھری جس کا مقصد یہ ٹیسٹ کرنا تھا کہ آیا مریخ کی فضا میں پرواز ممکن ہے


پرسیویرینس

NASA/JPL-Caltech
انجینویٹی نے اپنی دوسری پرواز کے دوران اپنی پہلی رنگین تصویر اتاری۔ یہ ڈرون سطح سے پانچ میٹر بلندی پر رہا، اور پھر واپس لینڈ کر گیا۔ اس تصویر میں آپ پرسیویرینس کا ٹریک دیکھ سکتے ہیں

Rover viewed on Mars

NASA/JPL-CALTECH
یہاں انجینویٹی کی جانب سے پرسیویرینس کی تصویر لی گئی ہے۔ اس وقت یہ ہیلی کاپٹر 85 میٹر کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ اس تصویر میں انجینویٹی کی ایک ٹانگ بھی دکھائی دے رہی، کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں؟

ناسا انجینویٹی

NASA/JPL-Caltech
سات مئی کو انجینویٹی نے 10 میٹر بلندی حاصل کی اور اس نے تقریباً 129 میٹر فاصلے تک پرواز کی اور ایک نئی جگہ لینڈ کیا

مریخ

NASA/JPL-Caltech
دو ماہ قبل، جیزیرو کریٹر میں لینڈ کرنے کے بعد سے پہلی بار پرسیویرینس اپنی پہلی ڈرائیو پر نکلا تھا۔ اس روور میں جدید آلات نصب ہیں جو اسے سیارے سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

پتھر

NASA/JPL-Caltech/ASU
پرسیویرینس میں ایک لیزر بھی نصب ہے جس کے ذریعے سیارے کی ارضیات سے متعلق معلومات اکھٹی کی جاتی ہیں۔ اس چھ انچ لمبے پتھر کے حوالے سے تحقیق کرتے ہوئے اس مشین نے اس پتھر پر نشان چھوڑے ہیں

ناسا

NASA/JPL-Caltech/ASU
پرسیویرینس روور میں مختلف اقسام کے کیمرے نصب ہیں۔ یہ تصویر اس کی دائیں آنکھ سے لی گئی ہے جسے ’Mastcam-Z‘ کہا جاتا ہے۔ اس پر لگے کیمرے انسانی آنکھ جیسے ہیں

Mars landscape photographed by Nasa's Perseverance rover's left Mastcam-Z camera, on 22 March 2021

NASA/JPL-Caltech/ASU
یہ تصویر Mastcam-Z سے لی گئی ہے جو پرسیویرینس کے بائیں جانب نصب ہے اور اسے پرسیویرینس کے مریخ پر چھٹے ہفتے میں انٹرنیٹ پر کیے گئے ووٹ میں ہفتے کی بہترین تصویر کا اعزاز ملا

سینٹا کروز

NASA/JPL-Caltech/ASU/MSSS
اس تصویر میں سینٹا کروز چوٹی کو دیکھا جا سکتا ہے جو اس روور سے ڈھائی کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ منظر جیزیرو کریٹر کے انداز سے عکس بند کیا گیا ہے

پرسیویرینس روور کے لیے ابتدائی طور پر مریخ پر ایک سال (زمین کے اعتبار سے دو سال) تک آپریٹ کرنے کے فنڈ موجود ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32487 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp