ہمارے ملک کی اچھی باتیں


پاکستان ہمارا عزیز وطن ہے اور پاکستانی ثقافت مجھے دنیا میں سب سے بہترین لگتی ہے۔ مانا کہ ہمارے ملک میں کئی چیزیں غلط ہیں۔ پر یہ ہر جگہ ہر ملک میں ہوتا ہے۔ کیوں نہ آج ہم اپنے کلچر کی اچھی چیزوں پر بات کریں۔ ہمارے ہاں ہر قسم کے لوگ ہیں۔ کشمیری، پنجابی، بلوچ، سندھی، گلگت بلتستان والے اور بہت سے دوسرے۔ اور یہ سب مختلف ہیں۔ پنجابیوں کے کھانے، اور ان کا لباس، ان کی شادیاں اور سب سے بڑھ کر ان کی میٹھی زبان ان کو بہت خوبصورت بناتی ہے۔

اور ہماری ایک بے حد حسین چیز جس سے مجھے خود بہت لگاؤ ہے، وہ ہے ہمارا ادب۔ اس وطن میں فیض احمد فیض، جون ایلیا، احمد فراز اور دیگر شخصیات نے اپنا کمال دکھایا۔ انہوں نے ہمیں وہ شاعری دی جو آج ساری دنیا میں پہچانی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے ہاں موسیقی سے بھی بہت لگاؤ دیکھنے میں آتا ہے۔ استاد نصرت فتح علی خان، مہدی حسن، اقبال بانو، فریدہ خانم، ریشماں وغیرہ وہ عظیم فنکار ہیں جنہوں نے ایسا میوزک تخلیق کیا جو اب شاید کبھی نہیں بن سکتا۔ مہدی حسن کی وہ غمگین غزلیں اور نصرت کی قوالیاں ایسی چیزیں ہیں جن کی وجہ سے دنیا پاکستان کو جانتی ہے۔

اور سب سے بڑھ کر ہماری شیریں زبان اردو۔ مجھے دنیا کی سب سے حسین زبان اردو لگتی ہے۔ اردو میں بہت آسانی بھی ہے۔ سب کچھ ایک زبان میں سمٹ کر آ جاتا ہے۔ پھر بھی نہ جانے کیوں ہمارے ہاں اب بہت لوگ ایک کمپلیکس کا شکار ہو گئے ہیں اور خود کو بہت پڑھا لکھا اور ماڈرن ثابت کرنے کے لیے انگریزی کا سہارا لیتے ہیں۔ میری عقل تو اس بات کو تسلیم نہیں کرتی کہ آخر ایک زبان کسی کے ذہین اور پڑھے لکھے ہونے کا ثبوت کیسے ہو سکتی ہے۔

میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں پر جو لوگ یہ نہیں بول سکتے ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ تو اگر اتنی چھوٹی سوچ رکھنا اور لوگوں کا مذاق اڑانا ذہانت ہے تو پھر یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ انگریزی ایک زبان ہے اس کو ضرور سیکھیں اور پڑھیں پر اس کو غیر ضروری اہمیت مت دیں۔ اس کی وجہ سے اپنی زبان کو نیچا ثابت مت کریں۔ اپنی زبان پر فخر کریں اور اسے فخر سے بولیں۔ جب تک ہم اپنے کلچر کو اور اپنی زبان کو کمتر ثابت کرنا بند نہیں کریں گے ہم تب تک آگے بھی نہیں بڑھیں گے۔

مشال ادریس
Latest posts by مشال ادریس (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مشال ادریس

مشال ادریس کی عمر بارہ برس ہے اور وہ لاہور کے ایک انگلش میڈیم سکول کی طالبہ ہیں

mishal-idrees has 6 posts and counting.See all posts by mishal-idrees

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments