بہاولنگر میں خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار


بہاولنگر میں پولیس اہلکار کو خاتون کی نازیبا ویڈیو بناتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ایک پولیس اہلکار کو لوگوں نے اس وقت پکڑ کر زدوکوب کیا جب وہ ایک گھر کے غسل خانے کے کھلی کھڑکی سے فون اندر داخل کرکے وہاں موجود کسی خاتون کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی انویسٹٰی گیشن بہاولنگر فاروق احمد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکار کو معطل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اسی واقعے سے متعلقہ ایک دوسری ویڈیو میں زخمی پولیس اہلکار کو کراہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ کہہ رہا ہے کہ اس کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اس دوران ایک اور پولیس اہلکار آتا ہے اور اس کا فون چیک کر رہا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف فورٹ عباس پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments