احتساب کے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کیا جا رہا ہے: اسحاق ڈار


\"\"بدعنوانی کے خلاف تاریخی ترمیمی آرڈیننس جاری کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوانین جائزہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے متعلق ایک تاریخی ترمیمی آرڈیننس رات 12 بجے سے پہلے جاری کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بدعنوانی سے متعلق سزاو¿ں کو مزید سخت کرنے اور پلی بارگین میں عدالتی منظوری اور تحیات پابندی کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف سخت سزا کو نافذالعمل کیا جائے گا۔ بل کے ذریعے پیش کرنے پر معاملہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون بھارت کی نسبت کافی لبرل ہیں۔ بھارت کا قانون اجازت نہیں دیتا کہ بھارتی پیسہ کہیں اور انویسٹ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندگی کے قوانین پر نظرثانی کا بھی کہا گیا تھا جبکہ حکومت کا نئے ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments