کووڈ ویکسین کے خلاف غلط خبریں پھیلانے پر ٹوئٹر نے امریکی مصنفہ کا اکاؤنٹ کو معطل کر دیا


نومی وولف
نومی وولف
ٹوئٹر نے کووڈ ویکسین کے خلاف غلط خبریں پھیلانے پر امریکی مصنفہ ناؤمی وولف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔

ڈاکٹر نومی وولف نے کووڈ وائرس کی تیسری لہر کے دوران ’دی بیوٹی متھ‘ نامی کتاب سے شہرت حاصل کی ہے۔ انھوں نے کووڈ ویکسین سے متعلق بڑی تعداد میں بے بنیاد اور سازشی نظریات کو بھی خوب ترویج دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ ویکسین ایک سوفٹ ویئر پلیٹ فارم ہے جو اپ لوڈ کے نوٹیفیکیشن موصول کر سکتا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک لاکھ اور 40 ہزار سے زائد فالورز کے سامنے امریکہ کے کووڈ پر ایڈوائرز ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا موازنہ شیطان سے کیا۔

اپنے ایک تازہ ترین ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ ’ایسے لوگ جنھوں نے ویکسین لگوائی ہے ان کے پیشاب کو بھی نکاسی کی عام سپلائی سے علیحدہ کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ پینے کے پانی کے ذریعے ایسے لوگوں پر اس کے اثرات کا مشاہدہ کیا گیا ہے جنھوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے۔‘

ڈاکٹر نومی وولف نے بغیر تصدیق کے ٹویٹ کیے اور ان میں سے ایک وہ بھی شامل ہے جس میں امریکی فلم سٹار ڈاکٹر کے روپ میں کھڑا ہے۔

ٹوئٹر پر کئی لوگوں نے ڈاکٹر ناؤمی وولف کے اکاؤنٹ کی معطلی کو اچھا فیصلہ قرار دیا ہے۔

پروفسیر گیون یامے نے ٹویٹ کیا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ انھوں نے ڈاکٹر ناؤمی وولف کے ٹویٹس کو انتہائی خوفناک، خطرناک اور فضول قرار دیا ہے۔

تاہم کچھ ایسے صارفین بھی ہیں جنھوں نے ڈاکٹر ناؤمی وولف کے اکاؤنٹ کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزادی اظہار رائے کو دبانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کورونا کے دور کے نیم حکیم

بعض جنوبی ایشیائی مریض ویکسین لینے پر قائل کیوں نہیں ہو رہے؟

بل گیٹس کورونا وائرس سے متعلق سازشی نظریات کا مرکز کیسے بنے

سنہ 2019 میں ایک امریکی ناشر نے ڈاکٹر ناؤمی وولف کی کتاب کو حقائق سے متعلق درست معلومات نہ ہونے سے متعلق تحفظات سامنے آنے کے بعد منسوخ کر دیا تھا۔

بی بی سی ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ڈاکٹر ناؤمی وولف نے اپنی کتاب میں 19 ویں سینچری سے تعلق رکھنے والی قانونی اصطلاحات کو غلط انداز میں لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp