اللہ کے فضل سے یہ اس سال کا پہلا حادثہ ہے: فردوس عاشق


وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ ٹرین کے المناک حادثے پر بھی سیاست سے باز نہیں آ رہی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن حکومت وقت کی پالیسی پر تنقید کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ اللہ کے فضل سے یہ اس سال کا پہلا حادثہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین حادثوں کی روک تھام کا واحد حل ایم ایل ون ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اس المناک حادثے پر بھی سیاست سے باز نہیں آ رہی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments