فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی


وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان کرپشن کے الزامات پر نجی چینل کے پروگرام میں تلخ کلامی ہوگئی۔

نجی چینل کے شو میں مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری بھی شریک تھیں، میزبان فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کو چُپ کرواتے رہے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے سے باز نہیں آئے۔ پروگرام میں فردوس عاشق اور قادر مندوخیل میں نوک جھونک بڑھ کو ہاتھا پائی کی اس نہج پر پہنچ گئی تھی کہ میزبان کو وقفہ لینا پڑا۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ فردوس عاشق اپنے ایسے رویے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پروٹوکول نہ ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ پر بھرے بازار میں اظہارِ برہمی کیا تھا، یہ معاملہ بھی خبروں میں رہا تھا۔

فردوس عاشق کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ قادرمندوخیل نے انہیں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں، بدزبانی کی وجہ سے انہیں سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments