پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت


گلیڈییٹر

پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہیں۔

اگر آج کا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ ہار جاتی ہے تو پھر اس کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات بہت محدود ہو جائیں گے۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج کا میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا سکتی ہے کیونکہ اس وقت کوئٹہ سب سے کم پوائنٹس والی ٹیم ہے۔

سرفراز

اسلام آباد یونائیٹڈ کو نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور آسٹریلین پلیئر عثمان خواجہ جو پہلی بار پی ایس ایل میں حصہ لے رہے ہیں سے زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کپتان سرفراز احمد کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنا آخری میچ لاہور قلندرز سے ہار گئی تھی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

’تم آؤٹ نہ دو، ہم خود ہی کر لیں گے‘

قلندرز کی آخری گیند پر جیت: ’شروع مجبوری میں کیے تھے اب مجا آ رہا ہے‘

کوئٹہ

دونوں ٹیموں کے درمیان گذشتہ پانچ کھیلے گئے میچز میں سے چار میچز کوئٹہ نے جیتے ہیں جبکہ اسلام آباد کی ٹیم صرف ایک میچ میں کوئٹہ کو شکست دینے میں کامیاب ہو سکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp